وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف 27 نومبر تک بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق یہ دورہ پاک بحرین دیرینہ اور ہمہ جہت تعلقات کی توثیق کرتا ہے، دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی شامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران بھی شامل ہوں گے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت.
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کی قیادت سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، دورے کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم وثقافت میں تعاون بڑھانا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ روایتی طور پر گرم جوش، خوشگوار تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا، وزیراعظم کا دورہ نئی شراکت داری کے امکانات کی نشاندہی اور عوامی روابط کو گہرا کرے گا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان بحرین مسلسل اور فعال سفارتی روابط جاری رکھنے کا عکاس ہے، ان روابط کا مقصد نتائج پر مبنی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف دفتر خارجہ
پڑھیں:
دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح‘ مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں مینا بازار کا افتتاح کر دیا جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں ہو گئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ سال بھی مینا بازار کا انعقاد کیا گیا تھا، اس سال بھی مینا بازارکا انعقاد قابل ستائش ہے، مینابازارکا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ مینا بازارمختلف ثقافتوں کو یکجاکرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، دوست ممالک کے ا سٹالز پاکستان سے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں،مینابازار سے مختلف ممالک کی ثقافت کوجاننے کا موقع میسر آتا ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پفوا کی سماجی فلاح وبہبود کیلیے خدمات نمایاں ہیں، حکومت خواتین کو بااختیاربنانے کیلیے سرگرم ہے۔مینا بازار کا انعقاد فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسٹالز کا معائنہ بھی کیا، سیکرٹری خارجہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔