اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں آذربائیجان کے ساتھ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کے درمیان وزیراعظم ہائوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کا وسیع جائزہ لیا گیا۔ دوطرفہ تجارت میں مسلسل ترقی کو سراہتے ہوئے فریقین نے اقتصادی  تبادلوں میں پیشرفت کے لئے  کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، پٹرولیم اور معدنیات، تعمیرات،  لائیو سٹاک، سیاحت اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کی طرف سے پاکستان آذربائیجان مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کے قیام کی تجویز کا اعادہ کیا جس میں دونوں ممالک کی طرف سے مساوی شراکت داری ہو۔ انہوں نے وائٹ آئل پائپ لائن پراجیکٹ میں آذربائیجان کی دلچسپی کو بھی سراہا اور آذر بائیجان کی کمپنی ایس او سی اے آر (SOCAR) کو پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی۔ فریقین نے علاقائی روابط کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان اور وسطی ایشیا کے لیے مختصر ترین راستے کے طور پر پاکستان کے سٹرٹیجک محل وقوع پر روشنی ڈالی اور ٹرانس کیسپیئن انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور جیسے اقدامات میں آذربائیجان کے اہم کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔  آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات نے دورہ پاکستان کے دوران ان کی مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔  ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس  کی تعمیر سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماہرین کی مدد سے پی سی ون تیار کیا گیا۔ وزیراعظم  نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کیلئے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تکمیل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی بابر نواز، بلال فاروق تارڑ، بلال بدر، راجہ دانیال، حافظ نعمان، چوہدری طفیل جٹ اور محمود قادر نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ضمنی انتخابات میں کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن، ان کی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی۔ یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبے کے عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں  وزارت منصوبہ بندی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم سے چودھری سالک حسین، شمشیر علی مزاری بھی ملے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف  26 سے 27 نومبر تک سلطنت بحرین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدید اور مزید مضبوطی کا عکاس ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔ منگل کو دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اعظم محمد شہباز شریف ا ذربائیجان کے سرمایہ کاری

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری