شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
البتہ (میرا کام) اﷲ کی بات اور اس کے پیغامات (لوگوں کو) پہنچا دینا ہے‘ (اب) جو بھی اﷲ اور اس کے رسول کی نہ مانے گا اس کیلئے جہنم کی آگ ہے جس میں ایسے لوگ ہمیشہ رہیں گے o (ان کی آنکھ نہ کھلے گی) یہاں تک کہ اسے دیکھ لیں جس کا ان کو وعدہ دیا جاتا ہے‘ پس عنقریب جان لیں گے کہ کس کا مددگار کمزور اور کس کی جماعت کم ہے o
سورۃ الجن (آیت: 23 ۔ 24 )
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم کی ملکی برآمدات پر ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنیکی ہدایت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات میں اضافے کےلیےقائم ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پرجائزہ اجلاس ہوا،شہبازشریف نےکہاکہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا غیرمتعلقہ اورغیر منطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں،دنیا بھرمیں پاکستان کی برآمدی اشیاکی تشہیر اورپروموشن وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم نےبرآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے اور ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا پچھلےپانچ سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کر دی،کہافنڈ میں موجودہ رقم کےبہترین استعمال کیلئےپرائیویٹ سیکٹرسےموزوں چیئرمین منتخب کیاجائے۔
وزیراعظم نےملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹڈاپ کے کردار کے اصلاحاتی جائزہ اور تشکیل نو کی ہدایت بھی کی ہے۔