وزیراعظم ہاؤس پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے علاقائی مسائل کے بارے میں ایران کے اصولی مؤقف کی قدردانی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور علی لاریجانی نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں تہران اور اسلام آباد کے قریبی تعاون اور خطّے میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے شعبۂ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی سے ملاقات میں اسلام آباد کی جانب سے تہران کے ساتھ قریبی اور مضبوط تعاون کے عزم پر تاکید کی۔ وزیراعظم ہاؤس پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے علاقائی مسائل کے بارے میں ایران کے اصولی مؤقف کی قدردانی کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے اعلیٰ سلامتی حکام کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ فریقین نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے باہمی کوششوں کی ہم آہنگی پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف ایران کے

پڑھیں:

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمد

فائل فوٹو

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے، فیلڈ مارشل
  • وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
  • علاقائی امن کیلیے پاکستان اور ایران میں تعاون بہت اہم ہے،علی لاریجانی
  • علی لاریجانی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات
  • پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے، علی لاریجانی، صدر، وزیراعظم سے ملاقات
  • وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو
  • پاکستان کی جیت ہماری جیت ہے، علی لاریجانی کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات
  • یکجہتی دکھانے پر ایران کے شکرگزار ہیں، ایرانی ٹاپ سیکیورٹی آفیشل علی لاریجانی سےملاقات پر وزیراعظم کی گفتگو
  • ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی اسلام آباد آمد