وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
وزیراعظم محمد شہباز شریف 26 تا 27 نومبر بحرین کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور سینئر افسران بھی شامل ہیں۔
اس اہم دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور بحرین کے نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ مملکت بحرین کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
اس دورے سے روایتی طور پر گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہونگی اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین روابط کو گہرا کیا جائے گا، جو باہمی طور پر فائدہ مند تعاون میں حصہ ڈالے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی کازلسٹ طبیعت خرابی کے باعث منسوخ اسلام آباد ہائی کورٹ: جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی کازلسٹ طبیعت خرابی کے باعث منسوخ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا تھا، عمران خان کے نام پر ووٹ مانگا جو نہیں ملا، عظمی بخاری وزارتِ ہاوسنگ نے سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے متعلق قواعد میں اہم ترمیم کی منظوری دیدی وزیراعظم سے سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ملاقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر گفتگو پنجاب حکومت نے افسران کی ترقیوں کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10سال کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحرین کے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روزہ رسولﷺ پر حاضری، ملک میں امن، ترقی کیلئے دعا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو اور برسلز کے دوروں کے بعد مدینہ منورہ میں حاضری دے کر اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار نے 17 سے 19 نومبر تک ماسکو اور 19 سے 21 نومبر تک برسلز کا اہم سفارتی دورہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے واپسی پر مدینہ منورہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے روزۂ رسول ﷺ پر حاضری دی اور امتِ مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے مذکورہ دوروں میں اہم دوطرفہ ملاقاتیں، بین الاقوامی تعاون اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال شامل تھا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے یہ دورے پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں میں اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب بلاول بھٹو کو جدوجہد کر کے وزیر اعظم بنانا ہے: گورنر پنجاب اٹھائیسویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، وفاقی وزیر کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ دے دوں گی ، مریم نواز اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اختیار کرنے کی ہدایت اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نیلامی سے ریکارڈ آمدنیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم