Nawaiwaqt:
2025-11-25@14:06:00 GMT

وزیراعظم سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

وزیراعظم سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر براۓ بیرون ملک پاکستانی و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے  ملاقات کی ہے ۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعظم کو اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر بریف کیا۔ وزیراعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے وزرات کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم  کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس     وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  ملکی برآمدات پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے

وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے 5 سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ اسی طرح ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کےبہترین  استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو صرف ملکی برآمدات میں اضافے،متعلقہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ،  برآمدی سیکٹر کی افرادی قوت کی ہنر مندی، ٹریننگ اور عالمی معیار کی جدید سہولتوں کے لیے استعمال کیا جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے تحت جاری پروگرام اور تمام اسکیمز کا بھی تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ٹڈاپ (TDAP)  کے کردار کا اصلاحاتی جائزہ اور تشکیل نو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا غیر متعلقہ اور غیر منطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی برآمدی اشیا کی تشہیر اور پروموشن وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے  صنعت کاروں کو  فوری طور پر ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

قبل ازیں     اجلاس میں سفارشات پیش کی گئیں، جس پر وزیراعظم نے  ورکنگ گروپ کے کام کی تحسین کی اور سفارشات پر مثبت انداز میں غور کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کے موثر احکامات جاری کیے۔

اہم  اجلاس میں  وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب،  وفاقی وزیر برائے کامرس جام کمال ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر  برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی،  چیئرمین  ایس۔ آئی۔ ایف۔ سی ( SIFC) اور دیگر  متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • وزیراعظم سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، تاریخی برادرانہ تعلقات مضبوط تر بنانے کا عزم
  • بلوچستان کو نظر انداز کرنا ملک کو کمزور کرنا ہے، چوہدری شجاعت
  • مسلم لیگ (ق) کا کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
  • ملکی برآمدگان پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے: وزیراعظم
  • وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری
  • اسحاق ڈار کی جمہوریہ سلووینیا ک نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم مفاہمت نامے پر دستخط
  • اسحاق ڈار کی صومالیہ، مالدیپ اور برونائی دارالسلام کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں