وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، وفاقی وزیر خزنہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر برقرار رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی اور وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصر احمدشیخ کو ای سی سی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ای سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے برقرار رہیں گے ۔تشکیل نو کے بعد ای سی سی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی ہے، ارکان میں وزیر اقتصادی امور، وزیر بجلی ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر نیشنل فوڈسیکیورٹی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت سہیل آفریدی اپنے لیڈر کی طرح عادتا جھوٹ بولتے ہیں، عظمی بخاری کا الزام بجٹ عملدرآمد میں تبدیلی کیلئے تجاویز آئندہ ماہ آئی ایم ایف کو پیش کرنے کا فیصلہ تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا قومی اسمبلی کے 6اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹنگ جاری وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے اداروں کی نجکاری میں پیپلزپارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی

وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی۔ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں جب کہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمدکا فریم ورک برقرار رہےگا، فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہےگا۔اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی2025کو سونےکی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
  • وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو، وزیر خزانہ چیئرمین، نوٹیفکیشن جاری
  • جاپانی کابینہ کی 135ارب ڈالرکے اقتصادی پیکیج کی منظوری
  • حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی وزیر اطلاعات کی ایمبیسیڈر ایشیا سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیر اطلاعات اور امبیسیڈر اسیاکا سے ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض
  • سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ