سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے 17ویں اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کو زیر بحث لاکر فیصلے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں عارضی لائسنس یافتہ اسٹالز اور کیوسکس کا معاملہ ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی پلانگ ونگ نے سی ڈی اے بورڈ کو پیش کیا۔ پلاننگ ونگ کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس ضمن میں واضح پالیسی مرتب کرکے پیش کریں۔سی ڈی اے بورڈ کے 17ویں اجلاس میں (پی اے سی)کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد لینڈ ڈسپوزل ریگولیشنز 2005 (آئی ایل ڈی آر) میں ترامیم کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹر جنرل پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ یہ کمیٹی مختلف شعبوں کے طریقہ کار اور امور میں تاخیر اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے ان کو دور کرے گی۔ ان اقدامات کا مقصد زیر التوا امور میں تیزی لانے سمیت غیر ضروری التوا کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد کو مزید سرسبز و شاداب اور اسکی قدرتی خوبصورتی اور حسن کو برقرار رکھنے کیلئے سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آباد پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی ریگولیشنز کے قیام کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں “گارڈینیا حب” میں فروخت ہونے والے پودوں کی قیمتوں میں 2005 کے بعد پہلی بار نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔

اسی طرح اداروں اور سی ایس آر کے تحت پودوں کو خریدنے کے حوالے سے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام جناح گارڈن (فیز ٹو)کیلئے (این او سی)جاری کرنے کے معاملے پر سی ڈی اے بورڈ نے ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کسی بھی ہاوسنگ سکیم کے لے آوٹ پلان کے مطابق الاٹمنٹ لیٹرز کی پرنٹنگ، پرنٹنگ پریس آف پاکستان سے کرائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ الاٹمنٹ لیٹرز کا لے آوٹ پلان میں شامل پلاٹس کی تعداد کے مطابق اجرا کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد لے آوٹ پلان سے زائد پلاٹس اور فائلز کی خرید و فروخت کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الاٹمنٹ لیٹرز میں بارکوڈز اور واٹر مارک کو شامل کیا جائے تاکہ الاٹمنٹ لیٹرز کی تصدیق کی جاسکے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے شہریوں کی بہتر خدمت اور دارالحکومت کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے تمام فیصلہ جات پر عملدرآمد کے حوالے سے شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی، شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور بیوٹفکیشن سی ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خط اگلی خبردبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13بھارتی سرپرست خوارج ہلاک دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ فیصل آباد، کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 20ہوگئی دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے دینے کا فیصلہ فیصلہ کیا گیا سی ڈی اے بورڈ کمیٹی تشکیل اسلام آباد اجلاس میں نے کہا کہ کے مطابق کرنے کے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ