اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی دوران سماعت طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت اچانک ناساز ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق، ہائی کورٹ میں فوری طور پر ایمبولینس بلوائی گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جس دوران سماعت یہ واقعہ پیش آیا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کر رہے تھے۔ دوران سماعت جسٹس راجا انعام امین منہاس کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جسٹس راجا انعام امین منہاس
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔