دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت ناساز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس کو کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا ہے ،
جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا بنچ سماعت کر رہا تھا
ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس کی دوران سماعت ہی اچانک طبعیت خراب ہو گئی ۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور دیگر ججز بھی کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں موجود ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایمبولینس بلوایہ گئی اور جسٹس راجا انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو دوران سماعت سانس میں مسئلہ ہوا، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کررہے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم اسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ کا عزم اسلام آباد کچہری حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود نور ولی محسود نے کی تھی: وزیر اطلاعات چین پاکستان میں “روف ٹاپ سولرانرجی” کے انقلاب کو آگے بڑھا رہا ہے، برطانوی میڈیا شیخ رشید کو عمرے کی اجازت دینے کا حکم معطل وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے، سلمان اکرم راجا راولپنڈی اسلام آباد میں نئے سال سے ایک ہی وقت اذان اور باجماعت نماز کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے گرفتاری کے احکامات جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-2
اسلام آباد ( آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پورپیرکوبھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر کو ہوگی۔