بینچز تشکیل، چیف جسٹس آئینی عدالت کا صوابدیدی اختیار برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے اپنے سابقہ موقف کے برعکس وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے بینچ تشکیل دینے کے صوابدیدی اختیار کو ریگولیٹ کرنے کیلیے کوئی قانون سازی نہیں کی جبکہ اب تک آئینی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
سابق اٹارنی جنرل نے نشاندہی کی کہ صرف وہ انٹرا کورٹ اپیلیں جو سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہیں، انھیں سنا جا سکتا ہے لیکن مستقبل میں آئینی عدالت کے فیصلوں کے خلاف کوئی انٹراکورٹ اپیل دائر نہیں ہو سکے گی۔
انھوں نے آئین کے آرٹیکل 175(E)(4) کا حوالہ دیا جس میں واضح طور پر درج ہے کہ صرف زیرِ التوا اپیلیں ہی سنی جائیں گی اور مستقبل کی اپیلوں کے لیے کوئی شق نہیں۔ عبادالرحمان لودھی ایڈووکیٹ نے بھی ایک کیس کی سماعت کے دوران یہی نکتہ اٹھایا۔
آئینی عدالت کے فیصلوں کیخلاف اپیل کے حق کی عدم موجودگی کے حوالے سے ایک سرکاری اہلکار نے اعتراف کیا کہ ابھی تک کوئی حقِ اپیل موجود نہیں جب تک کہ خود آئینی عدالت اپنے قواعد میں اس کی گنجائش نہ دے یا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے یہ حق فراہم نہ کیا جائے۔
یہ بھی غیر واضح ہے کہ آیا حکومت اپیل کا حق دینے کے لیے کوئی قانون سازی کرے گی یا نہیں۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور میں حکمران جماعتیں بینچ تشکیل دینے کے چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیار پر تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔
اس مقصد کیلئے پی ڈی ایم حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 متعارف کرایا اور عوامی مفاد کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا۔
جسٹس امین الدین خان سمیت اکثریتی ججوں نے اس قانون کی توثیق بھی کی تاہم اب آئینی عدالت میں بطور ماسٹر آف روسٹر وہ خود بینچ تشکیل دے رہے ہیں۔
سینئر وکلا یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ آئینی عدالت کے تمام بینچوں میں تمام صوبوں کی مناسب نمائندگی کیوں نہیں۔
اس وقت دو یا تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں اور بعض بینچوں میں ایک ہی صوبے سے تعلق رکھنے والے جج شامل ہیں۔ یہ اطلاع بھی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جی ٹین سیکٹر کی پرانی عمارت میں منتقل ہونے والی ہے۔
سینئر سرکاری افسر نے تصدیق کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوری میں اسلام آباد ہائیکورٹ کو منتقل کر دیا جائے گا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ بار اسے فروری تک مؤخر کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئینی عدالت کے کے فیصلوں چیف جسٹس
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے دھاندلی الزامات: وفاقی آئینی عدالت کا لارجر بینچ تشکیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست 25 نومبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس امین الدین نے 5رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس عامر فاروق 5 رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ آئینی عدالت کے لارجر بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان ، جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجا نے ٹریبونل کی تشکیل کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ویں ترمیم کے بعد تحریک انصاف کی درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔