مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی، حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اقبال رضوی اور سردار شہید سعید ایزدی کی اہلیہ نے تقریر کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد کو ایک نیک عمل قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کے موقع پر بقیۃ اللہ اسلامک انسٹیٹیوٹ کی میزبانی اور متعدد علمی، ثقافتی اداروں کے تعاون سے پہلی عظیم الشان الصدیقۃ الشہیدہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ کانفرنس میں خطاب کے لئے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی، حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اقبال رضوی اور سردار شہید سعید ایزدی کی اہلیہ نے تقریر کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد کو ایک نیک عمل قرار دیا۔   اس موقع کی مناسبت سے متعدد اہل دانش نے علمی مقالات بھی تحریر کئے ہیں جبکہ شعرائے کرام نے کانفرنس کے موضوع "مقاومت فاطمی از مدینہ تا بیت المقدس" سے مربوط کلام بھی لکھا ہے۔ کانفرنس میں زائرین اور طالبعلموں کی بھرپور شرکت کے لئے پورے قم سے فری ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ شرکاء کی پذیرائی کے لئے مختلف اسٹالز کا اہتمام بھی ہوگا۔ کانفرنس میں ترانے بھی پیش کئے جائیں گے، مقاومت فاطمی کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مختلف ممالک کے شہداء کے اہل خانہ کی تجلیل بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پہلی عظیم الشان الصدیقۃ الشہیدہ کانفرنس جمعرات 20 نومبر 2025ء کو قم المقدسہ کے مجتمع عالی امام خمینی (رح) کے القدس کانفرنس ہال میں منعقد کی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آیت اللہ

پڑھیں:

وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات

(اویس کیانی) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیاگیا۔
وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی،مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔
 صدر مورگن ہیوز انرجی گریگوری بلوم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں  جس پروفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے کہاکہ مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

وفاقی وزیر نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی ،اس موقع پرعلی پرویز ملک نے گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اورکہاکہ ویٹول کے ہائی سلفر فیول آئل کو ویری لو سلفر فیول آئل میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی مکمل حکومتی سپورٹ فراہم کریں گے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت دستیاب مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ حکومت ویٹول سمیت عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ بانڈڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کوڑا ٹیکس کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز متحرک
  • وزیرِ پیٹرولیم کی بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی