جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا (NI، NI (M)) کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ان کی 40 سالہ شاندار عسکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ آمد پر ایک چاق و چوبند تینوں سروسز کے دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اپنے خطاب میں سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے فرائض دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوصِ نیت سے انجام دینے کی توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہدا و ان کے اہلِ خانہ کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹیجک ماحول میں مضبوط قومی دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارے بہادر افسر اور جوان اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیش کیا
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد کا جی ایچ کیو کا آخری وزٹ، شاندار الوداعی گارڈ آف آنر،فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خراجِ تحسین
سٹی42: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے آخری چئیرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج کے جنرل ہیڈکوارٹرز جا کر یادگارِ شہدا پر فاتحہ پڑھی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات کی ۔
جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ن اپنی سروس کے آخری وزٹ کے لئے جی ایچ کیو آئے تو سب سے پہلے انہوں نے شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔انہوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔ جنرل ساحر شمشاد کے آخری وزٹ کے آغاز پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے روایت کے مطابق ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونےوالی الوداعی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا اور افواجِ پاکستان کیلئے کوششوں پر اظہارِ تشکر کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی قیادت، سٹریٹجک دور اندیشی، اور افواج پاکستان کے لیے شاندار خدمات کو سراہا۔ انہوں نے تینوں مسلح افواج کے درمیان ربط و ہم آہنگی بڑھانے، مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو تقویت اور پاکستان کی قومی سلامتی کے مقاصد کو سٹریٹجک سطح پر آگے بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔
گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی استحکام، فوجی سفارت کاری اور دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دور میں دیئے گئے تعاون اور حمایت پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں
Waseem Azmet