ابوظہبی ٹی10: شاہنواز دھانی کے جادوئی اوور نے وارئیرز کو آخری گیند پر فتح دلوائی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
ابوظہبی ، :اابوظہبی ٹی10 لیگ میں نادرن وارئیرز نے اپنے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے نئے آنے والی ٹیم ایسپن اسٹالینز کو ایک سنسنی خیز میچ میں 4 رنز سے شکست دے دی۔ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نادرن وارئیرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 114اسکور کیے، جس میں جانسن چارلس کی ناقابلِ شکست 55 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔حضرت اللہ زازئی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد چارلس نے جارحانہ انداز اپنایا۔ کولن منرو نے بھی 38 بال پر21رنز کے ساتھ بھرپور ساتھ نبھایا۔ دونوں کے درمیان 102 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی اور ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 114 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز نے دھواں دار آغاز کیا۔ رحمٰن اللہ گرباز اور اویشکا فرننڈو نے برق رفتاری سے رنز بنا کر ٹیم کو تین اوورز میں 48/1 تک پہنچا دیا۔گرباز 29 (11) اور فرننڈو 33 (20) نے کھیل کا رخ اپنی ٹیم کی طرف موڑنے کی بھرپور کوشش کی، مگر ٹاسکن احمد کے اہم اوورز، شمس کے بریک تھرو اور آخری اوور میں شاہنواز دھانی کی شاندار باولنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔آخری اوور میں اسٹالینز کو 8 رنز درکار تھے مگر دھانی نے صرف 2 رنز دیے، سیف حسن اور ملز کو آؤٹ کیا، جبکہ آخری گیند پر سیم بلنگز مطلوبہ شاٹ کھیلنے میں ناکام رہے اور یوں وارئیرز نے میچ اپنے نام کر لیا۔ڈیکن گلیڈی ایٹرز نے یو اے ای بُلز کو 6 رنز سے مات دے دیدوسرے میچ میں گزشتہ سال کے چیمپئن ڈیکن گلیڈی ایٹرز نے یو اے ای بُلز کو شاندار مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر اپنی مہم کا کامیاب آغاز کیا۔ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے گلیڈی ایٹرز نے 141/2 رنز کا بڑا اسکور ترتیب دیا، جس کا سہرا ٹام کولر کیڈمور کی دھماکے دار 78 (29) رنز کی اننگز کو جاتا ہے، جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ ڈیوڈ ویزا نے بھی 35 (17) رنز کے ساتھ تیز رفتار اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 98 رنز کی شراکت نے بُلز کے بولرز کو بے بس کر دیا۔یو اے ای بُلز نے ہدف کا آغاز شاندار کیا۔فل سالٹ نے 5 گیندوں پر 18 رنز بنا کر تین چھکے جڑے، جبکہ روومن پاؤل نے 22 (9) رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ٹم ڈیوڈ نے 26 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور آخری اوور تک مقابلہ جاندار رکھا، مگر 21 رنز درکار تھے، جن میں سے وہ صرف 14 بنا سکے اور ٹیم 135/5 تک محدود رہی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز پر کھلاڑیوں کا شاندار جشن، ویڈیو وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بلے باز بابراعظم کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 بین الاقوامی میچ مکمل ہونے پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کیک کاٹ کر دونوں کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس مختصر تقریب کی ویڈیو اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی۔ ویڈیو میں کھلاڑیوں کو بابراعظم اور محمد رضوان کی کارکردگی کو سراہتے اور مبارک باد دیتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ماحول خوشگوار قہقہوں سے گونجتا رہا۔
Cheers all around ???? Players & staff celebrate @babarazam258 Most ODI centuries ???????? & @iMRizwanPak 100 matches with laughs & cake ????#PAKvSL | #JeetKaScene pic.twitter.com/4Sn4bAi1rd
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 17, 2025
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ 2 سال بعد سینچری اسکور کرنے کے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو نہ اب تک جواب دیا ہے نہ آگے جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 سال بعد سینچری اسکور کرکے بابر اعظم نے مخالفین کو کیا پیغام دیا؟
بابر اعظم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی سینچری کا انتظار کررہے تھے، مجھے اپنے آپ پر یقین تھا، لوگ اچھے فارم میں نہیں ہونے کے باوجود مجھے سپورٹ کررہے تھے۔
اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ مجھے ابھی تک نہیں پتا ہے کہ ہماری پارٹنرشپ کتنی ہوئی ہے، ہمارے لیے سب سے اہم بورڈ اسکور بورڈ ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی محمد رضوان