ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری کی مدد سے بلیو اکانومی سے مستفید ہونے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

وزارتِ سمندری امور پاکستان کا "Maritime @100" پروگرام 2047 تک پاکستان کو بلیو اکانومی ہب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

پاکستان کا شپنگ اور ماہی گیری کے شعبوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے 100 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ آئندہ تین سال میں  پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بیڑے میں مزید 15 جہاز شامل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پورٹ قاسم میں پہلے گرین شپ ریپئر اور ری سائیکلنگ یارڈ “Sea to Steel” کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 43 ملین ڈالر کا جدید کاری پروگرام حفاظتی معیارات کو یقینی بنائے گا۔ نیشنل فشریز پالیسی 2025–2035 کے تحت برآمدات، ڈیپ سی فشنگ اور جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ 

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بلیو اکانومی منصوبے ملکی معیشت کی بحالی میں  نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلیو اکانومی

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا