پاکستان کسٹمز، سوست ڈرائی پورٹ پر 15 کروڑ ر مالیتی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
سوست (نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی جانے والی اشیا کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی۔ معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، پانچ ہزار دو سو ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار (Sildenafil Citrate ) گولیاں، اور اسلحے کے مختلف پرزہ جات برآمد ہوئے ۔
بیگیج سیکشن میں ایک اور کارروائی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 80 بوتلیں (کل20 لیٹر) شراب اور 40 کلوگرام سور کا گوشت قبضے میں لے لیا، جو خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان کی درآمدی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لایا جا رہا تھا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تحویل میں لیے گئے سامان پر عائد ہونے والی ڈیوٹیز اور ٹیکس کی رقم کا تخمینہ 7 کروڑ 85 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، مزید قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔
یہ آپریشنز اسمگلنگ کے خاتمے، قومی محصولات کے تحفظ اور ممنوعہ اشیاء کی ملک میں داخلے کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کے پر عزم ہونے کا مظہر ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی جو سال 2020-21 میں ملک میں بے روزگاری کی شرح 6.3 فیصد تھی۔ قومی لیبر فورس سروے 2024-25 کے نتائج جاری کردیے گئے۔ لیبر فورس سروے کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بے روزگاری میں 0.8 فیصد تک اضافہ ہوا، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہوگئی، ملک میں اس وقت تقریبا 80 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔
سما ٹی وی کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 کی مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔ لیبر فورس کی تعداد 7 کروڑ 72 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ملک میں ورکنگ ایج پاپولیشن کی شرح 43 فیصد، غیر فعال آبادی 53.8 فیصد ہوگئی۔
لاہور میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے ساتھ سابق شوہر کی مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
قومی لیبر فورس سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 3.3 فیصد آبادی بے روزگاری ہے، سروسز سیکٹر روزگار کی فراہمی میں ٹاپ پوزیشن پر ہے، روزگار فراہمی میں زرعی شعبہ دوسرے اور صنعتی شعبہ تیسرے نمبر پر ہے۔
سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار افراد برسر روزگار ہیں، سروسز سیکٹر میں ایمپلائمنٹ کی شرح سب سے زیادہ 41.7 فیصد ہے، زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے، زراعت کے شعبے میں 2 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار افراد کو روزگار میسر ہے۔ صنعتی شعبے میں روزگار کی شرح 25.7 فیصد ہے، صنعتی شعبے میں 1 کروڑ 98 لاکھ 60 ہزار افراد برسر روگار ہیں۔
کوئٹہ میں انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے 13 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کی کرسٹل آئس برآمد
پاکستان میں فی کس ماہانہ اوسط اجرت 39 ہزار 42 روپے ہے، گزشتہ پانچ سال میں اوسط ماہانہ اجرت میں 15 ہزار 14 روپے کا اضافہ ہوا، سال 2020-21 میں ماہانہ اجرت 24 ہزار 28 روپے تھی، مرد حضرات کی ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 روپے، خواتین کی 37 ہزار 347 ریکارڈ کیا گیا۔
چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر کا کہنا ہے کہ سروے میں 196 شمار کنندگان اور 34 فیلڈ فارمیشنز نے حصہ لیا، لیبر فورس سروے میں آن لائن ڈیٹا جمع کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی تین شرائط دسمبر 2025 تک پوری کی جائیں گی، لائیو اسٹاک شماری کے نتائج جاری کر چکے ہیں، لیبر فورس سروے آج جاری کیا جارہا ہے۔ ہاوس ہولڈ انکم سروے بھی آئندہ ماہ جاری کیا جائے گا۔
لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے بعد کراچی کنگز نے بھی پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کردی
مزید :