پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور، اب جرمانہ 20 ہزار روپے تک ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا قانون منظور کر لیا گیا، محکمہ قانون نے آرڈیننس بھی جاری کر دیا۔
آرڈیننس کے متن کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ہزار سے 20 ہزار روپے تک ہوگا۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ گاڑی کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار اور تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ سگنل کی خلاف ورزی پر کار کو 5 ہزار اور 2 ہزار سی سی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
سمری میں اوور اسپیڈ پر موٹرسائیکل پر 2 ہزار، دو ہزار سی سی کار تک 5 ہزار اور و ہزار سی سی سے زیادہ والی کار پر 20 ہزار روپے جرمانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
آرڈیننس کے متن کے مطابق سگنل کی خلاف ورزی پر 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوور لوڈنگ پر تھری ویلر کو 3 ہزار، 2000 سی سی سے کم گاڑیوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔ اوور لوڈنگ پر 2000 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
ٹریلر کو اوور لوڈنگ پر 15 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، دھواں چھوڑتی موٹرسائیکل کو 2 ہزار جبکہ تھری ویلر کو 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا اور دھواں چھوڑنے والی گاڑی کو 8 ہزار، پبلک ٹرانسپورٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
متن کے مطابق بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ اور جیل ہو گی، اوور اسپیڈنگ پر جرمانے میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کے لیے بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہزار روپے جرمانہ ہوگا کی خلاف ورزی پر گاڑیوں کو
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔