data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حماس نے دو سال بعد لاپتا اسرائیلی شہری درور اُور کی لاش واپس کر دی، جو غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں ملبے تلے ملی تھی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ لاش کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ابو کبیر فورینزک انسٹی ٹیوٹ تل ابیب میں کی گئی، جس سے تصدیق ہوئی کہ یہ 48 سالہ درور اُور ہی ہیں۔

درور اُور 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے جنگجو کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے اور ان کی لاش غزہ لے جائی گئی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق درور کی اہلیہ یونت بھی اسی حملے میں جان کی بازی ہار گئی تھی جبکہ ان کے دو بچے اغوا کر لیے گئے تھے، جنہیں 25 نومبر 2023 کو جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔

فلسطینی اسلامی جہاد نے دعویٰ کیا کہ درور اُور کی لاش نصیرات میں ملبے تلے ملی۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اسی معاہدے کے تحت بدھ کو 15 فلسطینیوں کی میتیں ریڈ کراس کے حوالے کیں۔ جاری جنگ بندی کے تحت طے پایا ہے کہ ہر اسرائیلی مغوی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جائیں گی۔

اب غزہ میں دو اسرائیلی مغویوں کی لاشیں باقی ہیں، جنہیں جلد واپس کیا جائے گا اور اس کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کی باقیات حماس کو تدفین کے لیے فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام سے دونوں جانب انسانی حقوق اور جنگ بندی کے اصولوں کی پاسداری کے حوالے سے عالمی توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی لاش

پڑھیں:

اسرائیل کی جاری جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،طارق مدنی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے اقوام متحدہ کی ثالثی سے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 8فلسطینیوں کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت کا فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے وہ سماجی رہنما اسلم خان فاروقی سے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کررہے تھے طارق مدنی کا کہنا تھا کہ غزہ صیہونی فوج کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے، اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کم نہیں ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اپنی کارروائیاں معطل کی ہوئی ہیں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ صیہونی اسرائیل کی جاری جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے؛ حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نیا آپریشن شروع کر دیا
  • ملبے سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد، آج حوالے کی جائے گی، حماس
  • غزہ میں قتل عام جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید، امدادی تنظیم کا غزہ میں آپریشن روکنےکا اعلان
  • اسرائیلی فوج نے 2023 میں حماس حملے روکنے میں ناکامی پر تین اعلیٰ افسران کو برطرف کر دیا
  • بیروت پر اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف شہید
  • غزہ: اسرائیل نے مزید24 فلسطینی شہید کر دیے‘ حماس کی امریکا سے مداخلت کی اپیل،حملے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں‘ پاکستان
  • اسرائیل کی جاری جارحیت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،طارق مدنی