data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانوی وزیر خزانہ (چانسلر) ریچل ریوز نے پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں قومی قرضے کی کمی اور زندگی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ بجٹ تفصیلات ریچل ریوز کی تقریر سے کچھ دیر قبل لیک ہونے کے بعد آفس آف بجٹ رسپانسیبیلٹی نے اسے تکنیکی غلطی قرار دیا۔

چانسلر نے اعلان کیا کہ انکم ٹیکس اور نیشنل انشورنس کی ادائیگی کی کم از کم حد مزید تین سال، یعنی 2031 تک منجمد رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے کم آمدنی والے افراد اضافی ٹیکس بینڈ میں آنے سے بچیں گے۔ حکومت نے کہا کہ انرجی بلز میں کمی کے لیے گرین لیویز میں کٹوتی کی جائے گی، جس سے اپریل 2025 سے صارفین کی بچت 150 پاؤنڈ تک ہو گی۔

بجٹ کے تحت سیلری سیکریفائز اسکیم میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، اب لوگ صرف دو ہزار پاؤنڈ تک کی رقم پینشن میں جمع کر سکیں گے، جبکہ دو ہزار سے زائد کی رقم پر ملازم اور ایمپلائر کو نیشنل انشورنس ادا کرنا ہوگا۔ اپریل 2029 سے یہ اطلاق ہوگا۔ چانسلر نے بتایا کہ پوری شرح کی نئی پینشن حاصل کرنے والوں کو اپریل سے 550 پاؤنڈ اضافہ ملے گا۔

پراپرٹی ٹیکس میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، دو ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت والے گھروں پر 2,500 پاؤنڈ اور پانچ ملین پاؤنڈ سے زائد مالیت والے گھروں پر 7,500 پاؤنڈ سالانہ ٹیکس عائد ہوگا۔ الیکٹرک اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں پر نیا ٹیکس اپریل 2028 سے نافذ ہوگا، جبکہ فیول ڈیوٹی اگست تک منجمد رہے گی اور بعد ازاں مرحلہ وار بڑھائی جائے گی۔ الیکٹرک کار گرانٹ اسکیم کے لیے اضافی 1.

3 بلین پاؤنڈ فنڈنگ مختص کی گئی ہے، جس سے اہل ماڈلز پر 3,750 پاؤنڈ سبسڈی دی جائے گی۔

کیش انڈیویجوئل سیونگ اکاؤنٹس کی سالانہ ٹیکس فری رقم کی حد 20 ہزار پاؤنڈ برقرار رہے گی، لیکن 8 ہزار پاؤنڈ سرمایہ کاری کے لیے مختص ہوں گے۔ 65 برس سے زائد عمر کے افراد مکمل کیش الاؤنس کے حقدار رہیں گے۔ چائلڈ بینفیٹ کی شرط، جو دو بچوں تک محدود تھی، آئندہ برس اپریل سے ختم ہو جائے گی۔ 18 ماہ سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار تلاش کرنے میں مدد کے لیے معاوضہ کے ساتھ کام کی جگہ فراہم کی جائے گی۔

بجٹ میں درآمدی قوانین، پراپرٹی اور سیونگ کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ، اور گیملنگ ٹیکس میں تبدیلی کے اقدامات بھی شامل ہیں، جن سے مجموعی طور پر 1.1 بلین پاؤنڈ کی آمدنی متوقع ہے۔ چینی آن لائن کمپنیوں کو برطانیہ میں سستا سامان فروخت کرنے پر درآمدی ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی، جبکہ دودھ سے بنے مشروبات پر شوگر ٹیکس بھی برقرار رہے گا۔

بجٹ پیش کرنے کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر کسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر کیمی بیڈینوک نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریچل ریوز نے اپنے ہر وعدے سے انحراف کیا اور گزشتہ سال 40 بلین پاؤنڈ کا نیا ٹیکس عائد کیا تھا۔

یہ بجٹ برطانیہ میں زندگی کے اخراجات، توانائی کے بلز، پینشن اسکیمز اور ٹیکس نظام میں بڑے اصلاحی اقدامات کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہمیت کا حامل ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جائے گی کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی