City 42:
2025-11-24@09:46:12 GMT

وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے ای سی سی کی تشکیل نوکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ای سی سی کے چیئرمین برقرار رہیں گے جب کہ وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ کو ای سی سی کارکن مقررکیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کی شمولیت کے بعدای سی سی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 8ہوگئی ہے۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اس کے علاوہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر تجارت جام کمال خان،  وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی رانا تنویر حسین اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال ای سی سی کے ارکان میں شامل ہیں۔

اس سے قبل 22 مئی کو ای سی سی تشکیل دی گئی تھی جس کے 7 ارکان تھے۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو  مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور  ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف کی ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو مبارکباد
  • ضمنی انتخابات، لیگی امیدواروں کی کامیابی پر وزیراعظم شہبازشریف کی مبارکباد
  • وفاقی آئینی عدالت کب تک بند رہے گی؟ سردیوں کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
  • کراچی، نیشنل بینک اسٹیڈیم کی ترقی پر سینیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس آج شروع ہو گا
  • وزیرِ داخلہ کی بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت
  • وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو، وزیر خزانہ چیئرمین، نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان اقتصادی استحکام اور ترقی کی راہ پر عزم و ہمت کے ساتھ گامزن
  • سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ