وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات پر رہے گی جبکہ 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: انتخابی دھاندلی کیس: آئینی عدالت کا 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور میں تعطل نہ آئے۔

عدالت نے یہ بھی بتایا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے دوران 8 اہم، فوری نوعیت کے معاملات اور پہلے سے طے شدہ کیسز کی سماعت کے لیے عدالتی بینچز دستیاب ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئینی عدالت تعطیلات نوٹیفکیشن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئینی عدالت تعطیلات نوٹیفکیشن آئینی عدالت

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی

وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

چیف جسٹس امین الدین نے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا،  بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا۔

جسٹس عامر فاروق پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے، سلمان اکرم راجا نے انتخابی دھاندلی انکوائری ٹریبونل تشکیل کیلئے رجوع کیا تھا۔

تحریک انصاف نے ٹریبونل تشکیل کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، 27 ترمیم کے بعد تحریک انصاف درخواست کو آئینی عدالت ٹرانسفر کردیا گیا۔

بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا خان شامل ہیں، ان ے علاوہ بینچ میں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نئی گج ڈیم کیس: آئینی عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مذاکرات کی ہدایت
  • وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا
  • وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی
  • ججز ٹرانسفر کیس؛ ہائیکورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل کی سماعت کو چیلنج کردیا
  • وفاقی آئینی عدالت نے دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی
  • انتخابی دھاندلی کیس: آئینی عدالت کا 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا
  • پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان
  • ججز ٹرانسفر کیس: ہائیکورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں سماعت چیلنج کردی