پشاور:

متنی کے قریب 24 انچ کی مرکزی ٹرانسمیشن لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں پشاور، مردان اور سوات سمیت متعدد شہروں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگئی۔

ترجمان کمشنر پشاور کے مطابق گیس پائپ لائن جنوبی علاقوں سے خیبر پختونخوا خصوصاً پشاور، مردان اور سوات تک گیس پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے اور متاثرہ لائن کو درہ آدم خیل اور متنی پشاور سیکشن میں عارضی طور پر بند اور الگ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گیس متبادل فراہمی کے لیے C-Leg سے 16 انچ کی لائن کے ذریعے گیس کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے سی این جی اسٹیشنز وقتی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناردرن گیس حکام  مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری رکھے ہوئے ہیں اور جلد از جلد گیس کی معمول کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیس کی

پڑھیں:

سوات،وادی مالم جبہ میںمفت طبی کیمپ میں شہری اپنا معائنہ کرارہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، مختلف شہروں کو سپلائی متاثر
  • پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، متعدد شہروں کی گیس سپلائی معطل
  • پشاور میں 24 انچ گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ لگ گئی
  • سوات میں زعفران کی کاشت، نتائج بیان الاقوامی معیار سے بھی بہتر
  • پشاور خودکش حملہ، کب کیا ہوا؟
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
  • پشاور : فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش دہشتگردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کی  سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
  • سوات،وادی مالم جبہ میںمفت طبی کیمپ میں شہری اپنا معائنہ کرارہے ہیں