پشاور میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، مختلف شہروں کو سپلائی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا، جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔ جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔ گیس کی سپلائی بند کرنے کے لیے ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔ وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، علاقے کے لوگوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، سوئی گیس حکام کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گیس پائپ لائن میں گیس کی سپلائی دھماکے کی
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔