ریلوے انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ آپریشنز اور درجنوں مقدمات درج کروانے کے باوجود اربوں روپے مالیت کی 8 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر تاحال قبضہ برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان ریلویز کی زیر ملکیت ملک بھر میں ایک لاکھ 68 ہزار 858 ایکڑ اراضی ہے،  جس میں سے 91 ہزار 601 ایکڑ اسلام آباد میں ایک ہزار 102 ایکڑ سندھ میں 38 ہزار 723 ایکڑ کے پی کے میں 9 ہزار 51 ایکڑ اور بلوچستان میں 28 ہزار 381 ایکڑ اراضی شامل ہے۔

اس میں سے 28 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہو چکا تھا پھر پاکستان ریلویز انتظامیہ نے لاہور سمیت ملک بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی اور 20 ہزار ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واپس لی جبکہ 8 ہزار 400 ایکڑ اراضی پر  قبضہ تاحال برقرار ہے۔

پاکستان ریلویز نے سال 2015 میں جیو گرافکس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زریعے سروے شروع کیا جو سال 2018 میں مکمل ہوا، پھر اس سروے کی مدد سے پاکستان ریلویز لینڈ انفارمیشن سسٹم بنایا گیا جس میں پاکستان ریلویز کی تمام لینڈ کا ڈیٹا بشمول نقشے کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قابضین کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا عمل جاری ہے جو اراضی ابھی چھڑائی نہ جا سکی ان سے جلد یہ اراضی بھی حاصل کر لی جائے گی اور پھر وفاقی وزیر حنیف عباسی کے احکامات کی روشنی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اس کو استعمال میں لایا جائے گا تاکہ ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز ایکڑ اراضی

پڑھیں:

قائمہ کمیٹی آبی وسائل کو آبی ذخائر اور ملک میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ

وزارتِ آبی وسائل کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر ڈیم کی تعمیر زیر غور ہے، چناب پر ڈیم کے لیے فزیبلٹی اسٹیڈی پر کام ہو چکا ہے، دریائے چناب پر ڈیم چنیوٹ کے مقام پر بنایا جائے گا، دریائے چناپ پر ڈیم کی تعمیر کامقصد بھارت کی طرف سے سیلابی پانی کی روک تھام ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو اجلاس کے دوران آبی ذخائر اور ملک میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزارت آبی وسائل کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ راوی اور ستلج پر فی الحال کوئی ڈیم زیر غور نہیں، نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان میں وفاق اور صوبوں کےلیے 800 ارب روپے کے منصوبے تجویز ہیں، فلڈ پروٹیکشن کے صوبائی منصوبوں کی لاگت 746 ارب 96 کروڑ 10 لاکھ روپے تجویز ہے، وفاقی سطح پر 77 ارب 53 کروڑ روپے لاگت کے 56 منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، فلڈ روک تھام قومی پلان فیز ون میں 170، فیز ٹو میں 205 منصوبے شامل ہیں۔

دوسری جانب واپڈا حکام نے کمیٹی کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ دریائے چناب ہر سال ملکی آبپاشی نظام کو 23 ملین ایکڑ فٹ پانی فراہم کرتا ہے، ریائے چناب کا مکمل کیچمنٹ علاقہ بھارت کی حدود میں واقع ہے، بھارت اپنے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے ذریعے پاکستان کے پانی میں ردوبدل کر سکتا ہے، گزشتہ 10 برسوں میں مغربی دریاؤں کا 51 فیصد پانی بھارت کی طرف سے آیا، پاکستان کے اندر پیدا ہونے والا پانی 49 فیصد رہا۔

واپڈا حکام کی جانب سے کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کے مطابق دریائے سندھ میں 29 فیصد پانی بھارتی سائیڈ سے آتا ہے، دریائے جہلم کے پانی کا 56 فیصد حصہ منگلا پر بھارت سے داخل ہوتا ہے، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آنے والا پانی مکمل طور پر بھارت کے اندر پیدا ہوتا ہے، بھارت دریائے چناب کے ذریعے سے پاکستان میں پانی کی قلت پیدا کر سکتا ہے، ہماری آبادی اس وقت251 ملین ہے جو 2050ء میں 315 ملین ہو جائے گی، آبادی بڑھنے سے غذا، توانائی اور دیگر ضروریات کے لیے پانی کے طلب میں اضافہ ہوگا، 2050ء تک اضافی زرعی آبپاشی کے لیے 60 ملین ایکڑ فٹ پانی درکار ہوگا، 2050ء تک شہری آبادی کے لیے 10 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی درکار ہوگا، 2050 تک مجموعی طور پر 70 ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی درکار ہوگا، پانی کے ذخائر بڑھانے کے اقدامات کر رہے ہیں منصوبے بروقت مکمل کریں گے۔

واپڈا حکام کے مطابق اس وقت ڈیمز کے شارٹ ٹرم 5 منصوبے جاری ہیں جو 2030ء تک مکمل ہوں گے،  ڈیامر بھاشا ڈیم 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی 4500 میگاواٹ بجلی فراہم کر سکے گا، مہمنڈ ڈیم 1.29 ملین ایکڑ فٹ پانی اور 800 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا،  کرم تنگی ڈیم ٹو 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ اور 18.9 میگاواٹ بجلی کی صلاحیت رکھے گا، نئی گج ڈیم 0.3 ملین ایکڑ فٹ پانی اور 4.2 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا،  نولونگ ڈیم میں 0.24 ملین ایکڑ فٹ پانی اور 4.4 میگاواٹ بجلی کی صلاحیت ہوگی،  ان منصوبوں سے 11.13 ملین ایکڑ فٹ پانی کی اسٹوریج کپیسٹی بڑھ جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایوں میں حیرت انگیز کمی
  • پاکستان ریلویز: 11 مزید ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ، اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
  • 11 مزید ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، 3 دسمبر کو اوپن نیلامی ہو گی
  • عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان ریلویز، مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی نے تاحال آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا: سلمان اکرم راجا
  • سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان
  • پی ٹی آئی قیادت کے موجود ہونے کے باوجود ن لیگ ضمنی انتخابات جیت جاتی، رانا ثنااللہ
  • قائمہ کمیٹی آبی وسائل کو آبی ذخائر اور ملک میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ