لاہور:

پاکستان ریلویز نے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر نے کیلیے مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے ان 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی اوپن نیلامی 3 دسمبر کو پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔

پاکستان ریلویز انتظامیہ نے مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

نیلامی میں حصہ لینے والوں نے آؤٹ سورسنگ کے قوانین کے تحت اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کو جمع کرا دی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے۔

نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد 3 دسمبر کو اوپن بولی کی جائے گی جو کمپنی سب سے زیادہ بولی دے گی ٹرین کی سروسز اس کو مل جائے گی۔

جن ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ کی جائے گی ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاالدین زکریہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس ،راوی ایکسپریس ،تھل ایکسپریس میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر ،منجو دوڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ اس سے قبل 8 ٹرینوں کو آئوٹ سورس کر چکی ہے جن میں شالیمار پاک بزنس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرینوں کی

پڑھیں:

این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر

حماد اظہر نے کہا کہ این اے 129 کے تمام پولنگ ایجنٹ اور کارکنان کیلئے اہم ہدایات دی جاتی ہیں کہ صبح جب الیکشن میٹریل کی بوریاں کھولی جائیں تو خالی فارم 45 اور 46 اس میں موجود ہوں اور آپ کو دکھائے جائیں۔ یہ سب سے ضروری ہے۔ پولنگ کے دوران اور گنتی کے وقت آپ کا موجود ہونا ضروری ہے۔ پولنگ کے ڈبے کسی بھی وقت آنکھ سے اوجھل نہ ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے این اے 129 میں ووٹرز کو ان کے مقامی پولنگ سٹیشن سے دور پولنگ سٹیشنز میں ووٹ ڈالنے کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔ ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں۔ اپنے ’’ایکس‘‘ بیان میں انہوں نے کہا این اے 129 کے محترم پریذائیڈنگ افسران اور انتخابی عملہ! ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ لیکن جو لوگ یہ سب کر رہے ہیں، وہ اپنے لیے تو استثنیٰ ڈھونڈ رہے ہیں، بیرونِ ملک جائیدادیں خرید رہے ہیں اور اپنے خاندانوں کو وہاں منتقل کر رہے ہیں۔ آپ کو غیر آئینی اقدامات میں دھکیل کر یہ خود رفوچکر ہو جائیں گے۔ خبردار رہیے! کسی گھس بیٹھیے کے کہنے پر کوئی سنگین اور غیر قانونی قدم اٹھا کر اپنے آپ کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ اتوار کے روز اپنا فرض ایک مقدس امانت سمجھ کر پورا کیجیے۔

حماد اظہر نے کہا کہ این اے 129 کے تمام پولنگ ایجنٹ اور کارکنان کیلئے اہم ہدایات دی جاتی ہیں کہ صبح جب الیکشن میٹریل کی بوریاں کھولی جائیں تو خالی فارم 45 اور 46 اس میں موجود ہوں اور آپ کو دکھائے جائیں۔ یہ سب سے ضروری ہے۔ پولنگ کے دوران اور گنتی کے وقت آپ کا موجود ہونا ضروری ہے۔ پولنگ کے ڈبے کسی بھی وقت آنکھ سے اوجھل نہ ہوں۔ گنتی کے مطابق کا فارم 45 لینا آپ کا آئینی حق ہے۔ کوئی بھی عملہ اس کی خلاف ورزی کرے تو وہ سخت قانونی سزا کا مستحق بنے گا۔ باہر کیمپ پر موجود تمام کارکن پولنگ ختم ہونے کے بعد وہاں پر ہی موجود رہیں گے اور پریزائیڈنگ افسر کا پرامن طریقے سے پیچھا کریں گے رٹرننگ افسر کے دفتر تک۔ حماد اظہر نے یہ بھی لکھا کہ پولیس حکام نے ہمارے نمائندوں کو بتایا ہے کے میاں اکرم عثمان، یاسر گیلانی، دیگر گرفتار کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں تحریک انصاف کا پبلسٹی میٹیریل این اے 129 کے الیکشن سے پہلے نہیں چھوڑا جائے گا۔ بقول ان کے یہ حکم وزیر اعلیٰ ہاؤس سے آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے کا مزید 11ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے
  • پاکستان ریلویز، مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
  • مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ، نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
  • ریلوے کا مزید گیارہ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
  • کراچی:ایم کیوایم پاکستان کا ای چالان کے نام پر بھاری جرمانے وصول کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا ملک بھر میں سائبر سکیورٹی قائم کرنے فیصلہ
  • پاکستان اور یورپی یونین کا 7واں اسٹریٹجک ڈائیلاگ، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
  • این اے 129 میں ہر حربہ استعمال کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ اور (ن) لیگ کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں، حماد اظہر