ریلوے کا مزید 11ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-28
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلویز نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ریلویز ہیڈ کوارٹر میں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والوں نے آؤٹ سورسنگ کے قوانین کے تحت اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کو جمع کرا دی ہیں جن کی جانچ پڑتال کا کام جاری ہے نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد 3 دسمبر کو اوپن بولی کی جائے گی جو کمپنی سب سے زیادہ بولی دے گی ٹرین کی سروسز اس کو مل جائے گی۔ جن ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کی جائے گی ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاء الدین زکریہ ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر، موہنجودوڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ قبل ازیں ریلوے انتظامیہ 8 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرچکی ہے جن میں شالیمار پاک بزنس سمیت دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے لائن پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام
ڈیرہ مراد جمالی میں ایک بڑے تخریب کاری کے منصوبے کو پولیس نے ناکام بنادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے میں امریکا کی جانب سے افغانستان کو دیا گیا اسلحہ استعمال ہونے کی تصدیق
مقامی پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا تاکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا جائے۔
پولیس کے مطابق، بم ڈسپوزیل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے لائن پر کسی بھی قسم کا نقصان یا حادثہ پیش نہیں آیا۔
حکام نے کہا کہ یہ کارروائی بروقت اطلاعات اور محکمے کی چوکسی کی بدولت ممکن ہوئی۔
مزید پڑھیں: سبی میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس سانحے سے بال بال بچ گئی
پولیس نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچا جا سکا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان ٹریک جعفر ایکسپریس دھماکہ خیز مواد ڈیرہ مراد جمالی ریلوے لائن سیکیورٹی فورسز