مزید 11 ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ، نیلامی 3 دسمبر کو ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: محکمہ ریلوے کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید 11 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے اوپن نیلامی 3 دسمبر کو ریلویز ہیڈکوارٹر لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے کی خواہش رکھنے والی کمپنیوں نے آؤٹ سورسنگ قوانین کے مطابق اپنی دستاویزات ریلویز انتظامیہ کے پاس جمع کرا دی ہیں، جن کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ دستاویزات کی مکمل تصدیق کے بعد اوپن بولی ہوگی، اور سب سے زیادہ بولی دینے والی کمپنی کو متعلقہ ٹرین سروس چلانے کا اختیار مل جائے گا۔
آؤٹ سورسنگ کے لیے جن ٹرینوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بہاءالدین زکریا ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، فیض احمد فیض پسنجر اور موہنجودڑو پسنجر شامل ہیں۔
اس سے قبل پاکستان ریلوے 8 ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرچکا ہے جن میں شالیمار، پاک بزنس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت میں 22 دسمبر سے 4 جنوری تک سرمائی تعطیلات کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق دوبارہ کھلے گی۔
تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ ارجنٹ اور فِکس مقدمات کی سماعت بھی جاری رکھی جائے گی۔