دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
بھارت کی ریاست اترپردیش ضلع پریاگ راج میں ہونے والی ایک شادی نے صدیوں پرانی روایت کو بدل کر سب کی توجہ حاصل کر لی، جب دلہن نے خود بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچ کر نیا رواج قائم کیا۔
سوشل میڈیا پر اس انوکھی تقریب کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس دیکھنے کے لیے لوگوں کا جمِ غفیر امڈ آیا۔ ویڈیو میں دلہن بھگی میں بیٹھی نظر آ رہی ہے اور گانوں کے ساتھ دلہن رقص بھی کر رہی ہے اس کے ساتھ پوری بارات بھی موجود ہے۔ دلہن کے رشتے داروں نے بارات کی آرتی اتاری جو عام طور پر دلہے کے گھر کی روایت ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by NDTV India (@ndtvindia)
یہ انوکھا انتظام دلہن کے والد راجیش جیسوال کا خواب تھا۔ پانچ بیٹیوں کے باپ ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ ان کی بیٹیوں کی شادی بھی لڑکوں کی طرح دھوم دھام سے ہو۔ اسی خیال کو سچ کرنے کے لیے انہوں نے خصوصی شادی کارڈ بھی چھپوائے جن پر ’لڑکی کی بارات‘ تحریر تھا۔
گھر پہنچنے پر دلہے کے اہلِ خانہ نے دلہن کا گرمجوشی سے روایتی رسومات کے ساتھ دلہن کا استقبال کیا۔ شادی کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور بہت سے لوگ اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ کسی نے اس اقدام کو صنفی مساوات اور مثبت سماجی تبدیلی کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا تو کوئی اس عمل کا مذاق اڑاتا نظر آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت میں شادی دلہن کا انوکھا اقدام دلہن کی شادی شادی کی روایت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت میں شادی دلہن کا انوکھا اقدام دلہن کی شادی شادی کی روایت
پڑھیں:
اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟
پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات میں حسین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں سجل علی نے مختلف رنگوں، نفاست اور دستکاری سے مزین برائیڈل ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ہلکے شیمپین گولڈ جوڑے میں جلوہ گر ہیں، جس پر نفیس پھولوں کے نمونے نمایاں ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)
دوسری تصویر میں اداکارہ سرخ رنگ کی فراک میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ تیسری تصویر میں وہ پستہ سبز اوپن گاؤن میں دلکش انداز میں جلوہ گر ہیں۔ ایک اور تصویر میں سجل علی نے گہرے میرون رنگ کا بغیر آستین عروسی لباس زیب تن کیا، جس نے ان کے منفرد اور شاہانہ انداز کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی اور عمران اشرف کی شادی ہو گئی؟
تصاویر میں سجل علی کے سلیقے سے سجائے گئے بال اور شاندار میک اپ نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا، جس سے وہ ایک پُر وقار اور دلکش دلہن کے روپ میں سامنے آئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سجل علی سجل علی شادی سجل علی طلاق