عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں تیزی سے پھیلیں، جنہیں بھارتی اور افغان میڈیا کے کچھ حلقوں نے بھی نشر کیا۔ ان بے بنیاد دعوؤں کے بعد پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے عمران خان کی صحت سے متعلق سرکاری طور پر معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
اداکارہ و میزبان مشی خان نے انسٹاگرام پر روتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ وہ اس دنیا میں نہیں رہے۔ انہوں نے آرمی چیف، وزیراعظم شہباز شریف اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 روز سے نہ عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے اور نہ ہی وکلا سے، جس کی وجہ سے ان کی خیریت کے بارے میں تشویش بڑھ رہی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی صحت سے متعلق تمام افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی طبی حالت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں۔ جیل انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی باقاعدگی سے طبی نگرانی کی جاتی ہے اور انہیں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
دوسری طرف بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی کل شیڈول جیل ٹرائل کی کارروائی منسوخ کر دی گئی ہے۔ کیس کی نئی تاریخ سے متعلق باضابطہ اطلاع جمعرات کو جوڈیشل کمپلیکس میں دی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغان میڈیا انڈین میڈیا عمران خان عمران خان انتقال مشی خان وائرل ویڈیو.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغان میڈیا انڈین میڈیا عمران خان انتقال وائرل ویڈیو عمران خان کی
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔