سوشل میڈیا اسٹار اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
اذلان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ان کے خاندان کو شامل نہ کریں، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بھی اپیل کی۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے بھی غیر معمولی ہے، لیکن پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اذلان کی اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مداح حیران اور دلچسپی کے ساتھ ردعمل دے رہے ہیں، تاہم پہلی اہلیہ وریشہ خان کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ نے 2022 میں ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔