شیر افضل مروت نے کے پی ہاوس میں علی امین گنڈا پور سے بیٹے کے ہمراہ ملاقات کا دلچسپ واقعہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت نے انکشاف کیاہے کہ ایک مرتبہ میں اپنے چھوٹے بیٹے بہرام کے ساتھ علی امین گنڈاپور کو ملنے کے پی ہاؤس گیا تو علی امین نے بیٹے سے پوچھا تمہیں کیا چاہیے، بہرام نے کہا مجھے آئی فون چاہیے تو علی امین نے جیب سے 10 لاکھ روپے نکال کر اسے دیدیئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور میں ایک خوبی ہے کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو جو لوگ امداد کیلئے رابطہ کرتے تھے تووہ لاکھ یا کروڑ کی سستی نہیں برتتے تھے ، ایک مرتبہ میں ان سے ملنے کیلئے کے پی ہاوس گیا، تو میرا چھوٹا بیٹا بہرام خان بھی ساتھ تھا، علی امین نے بہرام کو دیکھ کر کہا کہ بیٹا تمہیں کیا چاہیے، تو بہرام کہنےلگا کہ مجھے آئی فون چاہیے ، تو علی امین نے جیب سے پانچ ہزار کی دو گڈیاں ، 10 لاکھ روپے نکال کر دے دیئے، میں نے کہا رہنے دیں لیکن وہ نہیں مانے ۔
مبینہ بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ
شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ مسئلہ یہ ہوگیا کہ جب بھی میں اور بہرام خان کے پی ہاؤس کے باہر سے گزرتے تو کہتا تھا کہ میں نے علی امین سے ملنا ہے ، علی امین کی بہرام سے فون پر بھی بات ہو جاتی ہے ، میں نے کبھی کسی کی امداد قبول نہیں کی لیکن علی امین کا بہرام کے ساتھ لگاؤ ہے ، جب بھی علی امین بہرام سے ملتا ہے ایک لاکھ سے کم نہیں دیتا تھا، علی امین کنجوس آدمی نہیں ہے ۔
شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور میرے چھوٹے سات سالہ بیٹے سے ملا تو پوچھا کیا لے کر دوں؟
میرے بیٹے نے کہا انکل آئی فون لے دیں۔علی امین گنڈپور نے اسے دس لاکھ روپے دیے۔
میں نے کہا مروت صاحب ماشاء اللہ بڑا سمجھدار بیٹا ہے آپ کا سیدھا آئی فون مانگ لیا۔
شیر افضل… pic.
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 735 ارب روپے اضافے سے 23 سو ارب ہونے کا خدشہ
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت نے علی امین نے نے کہا
پڑھیں:
دو بیویوں کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منانے پر اقرار الحسن تنقید کی زد میں آگئے
پاکستانی میزبان اور معروف انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
معروف اینکر اقرار الحسن اور ان کی اہلیہ عروسہ خان کی شادی کی سالگرہ کی ایک تصویر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃالعین اقرار بھی موجود ہیں جس پر مداحوں کی جانب سے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اقرار الحسن کی تین شادیوں کی خبریں پہلے ہی موضوعِ بحث رہی ہیں، 2023 میں اقرار الحسن نے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نکاح ان کی پہلی بیوی قرۃ العین اقرار کی مرضی سے ہوا تھا۔
اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ عروسہ خان کا قرۃ العین اقرار اور پہلاج الحسن کے ساتھ اچھا تعلق ہے جس کا ذکر اقرار مختلف انٹرویوز میں کرتے رہے ہیں۔
حال ہی میں اقرار الحسن اور عروسہ خان نے اپنی دوسری شادی کی سالگرہ قرۃ العین اقرار کے ساتھ منائی جس کی تصویر عروسہ خان نے شیئر کی اور اقرار الحسن نے بھی اسے ری پوسٹ کیا۔
جیسے ہی یہ تصویر سامنے آئی، سوشل میڈیا صارفین نے اس غیرمعمولی خاندانی ترتیب پر دلچسپ مگر تنقیدی تبصرے شروع کر دیے۔
اگرچہ یہ واضح نہیں کہ سالگرہ کی تقریب کب منائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، بعض مداحوں نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے قرۃالعین کی موجودگی کو ایک مثبت مثال قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔
2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھا۔ اقرار الحسن نے تیسری شادی نیوز اینکر عروسہ خان سے اکتوبر 2023 میں کی تھی۔