City 42:
2025-11-27@08:30:50 GMT

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

 شاہد سپرا:وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین پر عائد جنرل سیلز ٹیکس (GST) کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا۔

سولر صارفین پر لگائے گئے 16 فیصد سیلز ٹیکس پر نظرِثانی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے معاملے کی دوبارہ سماعت کی منظوری دیتے ہوئے کیس وفاقی ٹیکس محتسب کو واپس بھجوا دیا۔ تمام تر تقسیم کار کمپنیوں نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ

یاد رہے کہ سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں پر ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا جس کے باعث صارفین کو بھاری رقوم کی ادائیگی کرنا پڑتی۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے رواں سال فروری میں ٹیکس وصولی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر نظرِثانی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 65 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔یہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے جمع کروائی ہےنیپرا کی جانب سے ہونے والی یہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کراچی کے بجلی صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔اس وقت ملک بھر میں ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ نافذ ہے. جس کے تحت بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی.

متعلقہ مضامین

  • اداروں، شہریوں کیخلاف بندوق اٹھانے والوں سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، طارق فضل چوہدری
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک بن گیا
  • لیپ ٹاپ بیٹریاں گھر کی بجلی کا راز بن گئیں، فرانسیسی شہری کی حیران کن ایجاد
  • نہ لوڈ شیڈنگ نہ بِل، لیپ ٹاپ بیٹریوں سے اپنے گھر کو بجلی فراہم کرنے والا شخص
  • گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری
  • 2600ارب گردشی قرضے کا بوجھ غریب طبقے پر ڈالا گیا
  • سولر سسٹمز کی پیداوار گرڈ کی طلب سے تجاوز کرجائے گی، وزارت موسمیاتی تبدیلی
  • کراچی والوں کیلئے خوشخبری