واٹس ایپ نے بلاک اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سان فرانسسکو: دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ان صارفین کے لیے ایک اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے اکاؤنٹس بلاک ہونے کے باعث شدید پریشانی کا شکار رہے۔
کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ بلاک یا معطل کیے گئے نمبروں کے حوالے سے صارفین کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے اور اب اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا نظام تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت متاثرہ افراد براہ راست انتظامیہ سے رابطہ کرکے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کر سکیں گے۔
یہ پیش رفت سب سے پہلے اُس وقت سامنے آئی جب ٹیکنالوجی کی معروف ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو نے انکشاف کیا کہ واٹس ایپ 2022 سے مختلف وجوہات کی بنیاد پر اکاؤنٹس بلاک کر رہا ہے، مگر اس حوالے سے صارفین کے پاس مؤثر اپیل کا کوئی راستہ موجود نہیں تھا۔
بہت سے افراد نے شکایت کی کہ ان کے نمبرز بغیر مناسب جواز کے بلاک کیے گئے اور وہ اپنا مؤقف کمپنی تک پہنچانے سے قاصر رہے۔ اب کمپنی ایک ایسا فیچر تیار کر رہی ہے جس سے صارفین کو براہ راست اپیل کا حق مل جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی نئی سہولت کے ذریعے صارفین اپنی شکایت درج کر کے کمپنی کو بلاک نمبر کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دے سکیں گے۔
درخواست جمع ہونے کے بعد واٹس ایپ کی ٹیم متعلقہ پالیسی، صارف کے رویے اور خلاف ورزی سے متعلق معلومات کا جائزہ لے گی۔ اگر ٹیم اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ صارف سے غلطی سرزد نہیں ہوئی یا بلاکنگ کا فیصلہ سخت تھا، تو اکاؤنٹ دوبارہ بحال کر دیا جائے گا اور اس طرح لاکھوں صارفین کے لیے اعتماد کی نئی راہ کھل جائے گی جو برسوں سے اس مسئلے کی شکایت کر رہے تھے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ کی طرف سے اکاؤنٹس کی معطلی عام طور پر متعدد بار ایک ہی پیغام بھیجنے، اسپام سرگرمی یا پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہوتی ہے۔
واٹس ایپ کا مؤقف ہے کہ پلیٹ فارم کی سیکورٹی برقرار رکھنے کے لیے بعض اکاؤنٹس پر پابندی لگانا ضروری ہوتا ہے، مگر ساتھ ہی کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن صارفین کو لگتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ غلط طور پر بلاک ہوا ہے، اب انہیں اپنی بات مؤثر انداز میں رکھنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔
واٹس ایپ کی جانب سے تیار کیا جانے والا یہ اپیل سسٹم ابھی آزمائشی مراحل میں ہے۔ نئی سہولت کو بیٹا ٹیسٹنگ کے بعد دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا، جس کے بعد کسی بھی بلاک صارف کے لیے ایک بہتر، شفاف اور قابلِ بھروسا طریقہ کار موجود ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ کی صارفین کے جائے گا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں ای ویزا نظام متعارف کرا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-19
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔ یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کیلیے ہوگا، نظام ’’سادہ اور محفوظ‘‘ ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کریں تو اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔