واٹس ایپ اطلاع پر بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئےعلاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں بارودی مواد کی موجودگی سے متعلق اطلاع مقامی مکینوں نے پولیس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر دی تھی۔
ڈی پی او باجوڑ نے اطلاع کا فوری نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچی اور بارودی مواد کو مکمل مہارت کے ساتھ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔
ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی رابطہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نہایت اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ضمنی الیکشن میں ناکامی، صدر پی ٹی آئی باجوڑ کا وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
فائل فوٹوہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر صدر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ گل ظفر خان نے وزیراعلیٰ و کابینہ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان نے کہا ہے کہ ہری پور الیکشن میں بڑھکیں مارنے کی ضرورت کیا تھی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کامیاب ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ہی حکومت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر نہیں جا سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
گل ظفر خان نے مزید کہا کہ استعفے دینے میں کوئی ٹال مٹول نہیں کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے کامیاب حاصل کی ہے۔