زیارت میں لیویز فورس کی بروقت کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: زیارت میں لیویز فورس نے ایک اہم انٹیلی جنس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کارروائی ضلع زیارت کے قریب اس مقام پر کی گئی جہاں مشتبہ افراد بڑی کارروائی کی تیاری میں مصروف تھے۔ حساس اداروں کی جانب سے مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد لیویز کی ٹیموں نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے علاقے کا محاصرہ کیا اور انتہائی مہارت کے ساتھ آپریشن انجام دیتے ہوئے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ان افراد کا تعلق افغانستان کے صوبے قندہار سے ہے اور یہ ایک منظم نیٹ ورک کا حصہ بتائے جارہے ہیں جو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
گرفتار افراد کو سپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جہاں یہ ایک سوزوکی وین اور موٹر سائیکل کے ذریعے نقل و حرکت کر رہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ گروہ صوبے میں اہم تنصیبات، سیکورٹی فورسز اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا تھا۔
لیویز فورس نے آپریشن کے بعد علاقے کی مکمل سرچنگ کی اور اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور جدید مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے، جن کی مقدار اور نوعیت دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ منصوبہ انتہائی خطرناک نوعیت کا تھا۔
برآمد ہونے والی اشیا میں 11 ہینڈ گرینیڈز، 3 سب مشین گنز، ایم فور رائفلز کے پارٹس، 400 سے زائد ایس ایم جی راؤنڈز، 230 ایم فور راؤنڈز، گرینیڈ لانچر، آر پی جی راکٹس، وائرلیس سیٹس، موبائل فونز، بارودی مواد، ایمونیشن بیگز اور پاور سیلز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا لٹریچر بھی ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے کارروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تھا جسے لیویز فورس کی فیلڈ ٹیموں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو روک دیا، جس سے علاقے میں امن کے قیام کی کوششوں کو مزید تقویت ملی ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اہم معلومات حاصل ہو رہی ہیں، جن کی بنیاد پر مزید کارروائیوں کا امکان موجود ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیویز فورس
پڑھیں:
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پل کو تباہی سے بچا لیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پولیس نے بنوں میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پل کو تباہی سے بچا لیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بسیہ خیل کے مقام پر واقع دوا پل معمول کے مطابق لوگوں کی آمد و رفت سے پہلے ہی دہشت گردوں کی سازش کا نشانہ بننے والا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
پولیس کے مطابق پل کے مرکزی ستون کے ساتھ نہایت مہارت سے نصب کی گئی دیسی ساختہ بارودی ڈیوائس کا وزن 8 سے 10 کلوگرام کے درمیان تھا، جسے ایک بالٹی میں چھپا کر اس انداز میں رکھا گیا تھا کہ کسی عام شخص کی نظر اس پر نہ پڑ سکے، لیکن گشت پر مامور اہلکاروں نے غیر معمولی چیز دیکھ کر فوری کارروائی کی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر بلا کر پوری صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔
بی ڈی اسکواڈ کے ماہرین نے موقع کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد بارودی ڈیوائس کو انتہائی احتیاط کے ساتھ ناکارہ بنایا۔ یہ آئی ای ڈی اس انداز میں تیار کی گئی تھی کہ پھٹنے کی صورت میں نہ صرف پل مکمل طور پر مسمار ہوسکتا تھا بلکہ دور تک جانی نقصان کے امکانات بھی موجود تھے۔
پل چونکہ آس پاس کی کئی آبادیوں کو ملانے والا اہم ذریعہ ہے، اس لیے اس پر حملہ کرنا دراصل عوامی زندگی کو مفلوج کرنے کی کوشش تھی۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عوام کے روزمرہ استعمال کے مقامات پر حملے کرنے والے عناصر کسی بھی رحم کے مستحق نہیں، کیونکہ ان کا مقصد صرف ہنگامی صورتحال پیدا کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی زندگیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ہے۔
علاقہ عوام نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے مقامی سطح پر بھی چوکسی ضروری ہے۔