خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب خان کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے قاضی تالاب میں واقع چیک پوسٹ پر دہشت گردوںنے حملہ کیا جس میں پولیس کے تین جوان شہید ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا، جس سے دہشت گردوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ بھی بتانا قبل از وقت ہوگا۔

شہید اہلکاروں کی میتوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو سیل کیا اور آپریشن شروع کردیا۔

اُدھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر فوری اضافی نفری بھیجنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی اور زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مزید مضبوط عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا۔

معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، خیبر پختونخوا پولیس فورس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے، شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شفیع جان نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، خیبر پختونخوا حکومت مشکل گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم پولیس شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

اُدھر خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں بارودی مواد پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق اور ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کردی۔ ڈی پی او کے مطابق دو لاشیں اور ایک شدید زخمی کو خار اسپتال منتقل کردیا گیا  پولیس عوام کو ہدایت کی ہے کہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ روزانہ کی بنیاد پر گولے اور بم ڈفیوز کر رہے ہیں کیونکہ اجکل حالات ہی ایسے ہیں  عوام احتیاط تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو اور اپنے بچوں کو  محفوظ رکھیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیک پوسٹ پر دہشت نے کہا کہ ہنگو میں ڈی پی او پولیس ا

پڑھیں:

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج پیر کی صبح 8 بجے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جسے بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک خودکش بمبار نے خو د کو گیٹ ہی پر دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد 2 دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں ہلاک کردیا گیا۔

واقعے میں ایف سی کے 3 اہل کار شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پرزخمیوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی، جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔

بعد ازاں واقعے کی ابتدائی تحقیقات بھی جاری کی گئیں جب کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے گیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ مزید تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ؛3اہلکار شہید
  • ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 3 پولیس اہلکار شہید
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ، دہشتگرد افغان تھے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے  کا مقدمہ درج
  • پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ‘ 3 دہشت گرد ہلاک‘ 3 اہلکار شہید
  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
  • پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
  • پشاور: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 ایف سی اہلکار شہید
  • پشاور؛ ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ، 3 دہشتگرد مارے گئے، 3 اہلکار شہید