Express News:
2025-11-20@08:46:10 GMT

بچوں کے عالمی دن پر صبا قمر کا اہم پیغام

اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ اور یونیسف پاکستان کی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس، صبا قمر نے پاکستان میں بچوں کے حقوق اجاگر کرنے پر زور دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں صبا قمر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ’’ایک ساتھ کھڑے ہوں‘‘۔

صبا قمر نے کہا کہ ہر بچے کو سیکھنے، صحت مند ماحول میں پروان چڑھنے، محفوظ زندگی گزارنے اور اپنے مستقبل سے متعلق فیصلوں کیلئے آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے۔ اداکارہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 1.

9 کروڑ بچیاں کم عمری کی شادیوں کا شکار ہیں، جبکہ نصف سے زیادہ کم عمر لڑکیاں 18 سال سے پہلے ہی حمل کا سامنا کرتی ہیں، جو ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

اداکارہ نے عوام پر سے درخواست کی کہ وہ ملک بھر میں ’پاکستان کو نیلا‘ بنا کر ایسی بچوں اور بچیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں، جو ورلڈ چلڈرنز ڈے کی علامتی پہچان ہے۔

یاد رہے کہ 2024 میں یونیسف نے صبا قمر کو پہلی نیشنل ایمبیسیڈر برائے چائلڈ رائٹس مقرر کیا تھا۔ صبا قمر نے بچوں کی تعلیم، ذہنی صحت، صنفی مساوات، کم عمری کی شادی اور تشدد جیسے مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بچوں کے

پڑھیں:

قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی۔‎

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

نیٹلی بیکر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔‎قائمقام امریکی سفیر نے پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ ‎دہشتگرد عدالت کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔سیکیورٹی کی وجہ سے اندر نہ جا سکا۔‎حملے سے جڑے تمام کردار ٹریس کرلئے گئے ہیں۔

سہولت کار گرفتار ہیں جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‎مذاکرات اور دہشتگردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
  • عالمی یومِ اطفال 2025: صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور
  • شیعہ مسلمانوں کو گالی پیغام پاکستان کو گالی دینا ہے، علامہ ناظر تقوی کا اہم انٹرویو
  • عالمی یومِ اطفال، وزیراعظم شہباز شریف کا بچوں کے حقوق اور تعلیم پر خصوصی پیغام
  • تعلیم، تحفظ اور نشوونما بچوں کا بنیادی حق، وزیر اظم کا عالمی چلڈرن ڈے پر خصوصی پیغام
  • ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
  • پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام
  • قائم مقام امریکی سفیر کی اسلام آباد دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
  • بچوں کا عالمی دن! مگر غزہ کے بچوں کے نام