منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی ایک اور بڑی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر پنجگور میں ایک بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ گروہ کی مسلسل نگرانی کی۔ کارروائی کے دوران ایم 8 گوادر سی پیک روڈ پر ایک گیس کنٹینر کو روکا گیا۔ تلاشی لینے پر 553.
اے این ایف کے مطابق یہ گروہ بدنام اسمگلر علی جان کی سربراہی میں افغانستان سے منشیات کو پنجگور، تربت، گوادر اور پسنی کے راستے منتقل کرتا تھا۔
اے این ایف نے ملک بھر میں دیگر 9 کارروائیاں بھی کیں جن میں خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ان آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 655.80 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں جن کی مالیت 6 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
یارو ریلوے کراسنگ پشین کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے 7 کلوگرام چرس ملی، جبکہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں کوریئر آفس سے نیدرلینڈز سے آئے ایک پارسل میں سے 6 گرام کوکین بھی پکڑی گئی۔
دیگر کارروائیوں میں: یارو، ضلع پشین میں ہوٹل کے قریب 14 کلوگرام چرس
ایسٹرن بائی پاس کوئٹہ پر موٹرسائیکل سوار سے 14 کلوگرام
نیشنل ہائی وے حیدرآباد پر گاڑی سے 12 کلوگرام
اسلام آباد کے سیکٹر جی-10 میں گاڑی سے 1.8 کلوگرام آئس اور 800 گرام افیون
اسلام آباد کے منڈی موڑ کے قریب 7.2 کلوگرام چرس
سوئی کاریز، ضلع چمن سے 100 کلوگرام آئس
اور تربت کے خلیل آباد میں کارروائی کے دوران 499 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
تمام کارروائیوں کے بعد انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کلوگرام چرس اے این ایف کلوگرام ا
پڑھیں:
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ سندھ میں سائبر کرائم یونٹ قائم کرنے کی تجویز
چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ فریال تالپور کی زیرِ صدارت کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چھ ایجنڈاز پر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سمیت متعلقہ ڈی آئی جیز نے پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق چھ ایجنڈاز میں گرفتار منشیات مافیاز، فارنزک لیب، کیمیکل زدہ دودھ پر تفتیش، لینڈ مافیاز کیسز، سائبر کرائم یونٹ اور کچا ایریاز میں آپریشن شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس سے ہمارے بچے تباہ ہورہے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کریں۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف جوائنٹ آپریشن جاری ہے۔ داخلی خارجی پوائنؐس پر تینوں اداروں پر مشتمل جوائنٹ چیکنگ جاری ہے۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف درج کیسز میں 9810 ایف آئی آرز کے تحت 12623 ملزمان گرفتار ہیں۔ قبضہ مافیا کسی صورت سندھ میں قابل قبول نہیں ہے۔ جبکہ آئی جی سندھ نے صوبائی سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی تجویز اور مزید وسائل کی فراہمی کیلئے سفارشات بھی پیش کیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ لینڈ گریبنگ کے خلاف قائم کمیٹی کی سربراہی میری ذمہ داری ہے۔ کمیٹی میں آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی،کمشنر کراچی اور آباد شامل ہیں۔ ڈی آئی جیز لاڑکانہ اور سکھر کو شاباش دیتی ہوں۔ ڈی آئی جیز لاڑکانہ، سکھر اور نوجوان افسران نے بہت اچھا کام کیا ہے۔
اجلاس میں ارکانِ صوبائی اسمبلی اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری ایکسائز و قانون اجلاس بھی شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جیز اور تمام ڈی آئی جیز بھی موجود رہے۔