دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں میں دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بارش سے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، سبی، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر، پنجگور، خضدار، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، واشک اور مستونگ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں خشک سالی کا خاتمہ ہو گا۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہونے کی توقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سال شمال مغربی ہوائیں معمول سے زیادہ فعال ہیں اور عرب سمندر سے آنے والی نمی بلوچستان کی جانب رخ کر رہی ہے، اسی وجہ سے بارشوں کا سلسلہ طویل ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند چھائی رہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔