data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

عراق کے کردستان علاقے میں واقع بڑی خور مور گیس فیلڈ ڈرون حملے کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور متعدد ملازمین زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد گیس فیلڈ میں تمام آپریشنز فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے کے باعث گیس فیلڈ سے علاقے کے مختلف پاور اسٹیشنز کو فراہم کی جانے والی گیس سپلائی بھی روک دی گئی ہے، جس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر مقامِ وقوعہ کا کنٹرول سنبھال کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تکنیکی ٹیمیں نقصان کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں۔

وزارتِ قدرتی وسائل اور وزارتِ بجلی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گیس فیلڈ

پڑھیں:

پشاور: گیس پائپ لائن میں دھماکا‘ مختلف شہروں کو سپلائی متاثر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251127-01-11
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔گیس کی سپلائی بند کرنے کیلیے ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے ، علاقے کے لوگوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، سوئی گیس حکام کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • عراقی کردستان: خور مور گیس فیلڈ پر ڈرون حملہ، پاور اسٹیشنز کی گیس سپلائی معطل
  • نیشنل گارڈز پر حملہ، امریکا نے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • پشاور: گیس پائپ لائن میں دھماکا‘ مختلف شہروں کو سپلائی متاثر
  • روسی کمپنی نے نئے خود کش ڈرون کی پیداوار شروع کر دی
  • سکھر، واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی، علاقہ پانی میں ڈوب گیا
  • پشاور: حسن خیل میں گیس پائپ لائن دھماکے سے متاثر، متعدد شہروں کی گیس سپلائی معطل
  • کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان
  • رومانیہ نے مشکوک ڈرون کی اطلاع پر لڑاکا طیارے روانہ کردیے
  • سعودی علاقے حر الشاقہ میں زلزلے کے جھٹکے