پشاور: گیس پائپ لائن میں دھماکا‘ مختلف شہروں کو سپلائی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251127-01-11
پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک ) پشاور کی تحصیل حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا جس سے 24 انچ گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس وقاص شنواری نے بتایا کہ پشاور میں حسن خیل میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔ یہ دھماکا کرک سے نوشہرہ گیس پائپ لائن میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے پشاور، چارسدہ ، نوشہرہ ، مردان ، سوات کے صارفین کو گیس کی سپلائی متاثر ہوگی۔گیس کی سپلائی بند کرنے کیلیے ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔وقاص شنواری کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتا نہیں چل سکا، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جائے گا۔دوسری جانب سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے ، علاقے کے لوگوں کو آگ سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ، سوئی گیس حکام کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا کہہ دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس پائپ لائن میں
پڑھیں:
کچھی: گھر میں دھماکا، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق
—فائل فوٹوبلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی ایس پی جان محمد کے مطابق دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان: واشک میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمیانہوں نے بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ہے جس کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔
ڈی ایس پی جان محمد نے یہ بھی بتایا ہے کہ گھر کے سربراہ کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں بارودی مواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔