سکھر، واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی، علاقہ پانی میں ڈوب گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )پرانا سکھر بینظیر بھٹو روڈ کے قریب واٹر سپلائی لائن دھماکے سے پھٹ گئی، علاقے میں شدید پانی بھرجانے سے شہری پریشان پرانا سکھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 26 نومبر 2025 کی صبح سویرے نمائش شاہراہ اور بینظیر بھٹو روڈ سے گزرنے والی مائیکرو کالونی کی یو سی 7 اور یو سی 9 کو پانی فراہم کرنے والی واٹر سپلائی لائن زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی۔ لائن ٹوٹنے کے باعث بینظیر بھٹو روڈ سمیت میرانی محلہ کی گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔علاقے میں پانی کی بڑی مقدار گھروں، گلیوں اور سڑکوں میں داخل ہو گئی، جس کے باعث ہزاروں رہائشیوں، اسکول جانے والے بچوں اور بزرگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔رہائشیوں کے مطابق مائیکرو کالونی کی اس نئی واٹر سپلائی لائن میں چند سال قبل ناقص معیار کے پائپ نصب کیے گئے تھے، جس کا افتتاح 2023ء میں اس وقت کے ایم این اے نعمان شیخ اور ایم پی اے فرخ شاہ نے کیا تھا، تاہم لائن اْس وقت بھی مکمل طور پر فعال نہیں کی گئی تھی۔ 2025 ء میں جب لائن کو دوبارہ چلایا گیا تو وہ موٹر کے پریشر کو برداشت نہ کر سکی اور مختلف مقامات سے پھٹنا شروع ہو گئی، جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹر سپلائی لائن
پڑھیں:
امیرجماعت اسلامی ضلع کیچ تربت غلام اعظم دشتی و دیگر کا دورہ سکھر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع کیچ تربت بلوچستان غلام اعظم دشتی ،الٰہی بخش بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع کیچ تربت ، شاہ جہاں ناظم نشر واشاعت ضلع کیچ تربت نے جامع نورالہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کا دورہ کیا۔شیر محمد جوٹیجو، رضااللہ گھمرو بھی موجود تھے۔انہوں نے مدرسہ کی کلاسسز کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی جبکہ تعلیم و تربیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے نیک خواہشات اور خوشی کا اظہاربھی کیا۔