ترجمان نے کہا کہ ایجنسی، اس دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں اور سراغوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مہلک حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور انہیں ٹریک کرنے کیلئے متعلقہ ریاستی پولیس کیساتھ ملکر مختلف ریاستوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لال قلعہ کار دھماکے کے سسلے میں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے جموں کشمیر سمیت دہلی، ہریانہ، اور اترپردیش کی سکیورٹی ایجنسیز کو "وائیٹ کالر ٹیرر ماڈیول" (White Collar Terror Module) کے ان حامیوں اور معاونین کے بارے میں مطلع کیا ہے جو ان ریاستوں میں چھپے یا پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا "این آئی اے دہلی پولیس، جموں و کشمیر پولیس، ہریانہ پولیس، یوپی پولیس اور مختلف خفیہ و معاون ایجنسیز کے ساتھ رابطے میں ہے اور قریبی تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ایجنسی، دھماکے کی سازش رچنے والوں کا سراغ لگانے اور اس کیس میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لئے بھی متعدد پہلوؤں پر کام کر رہی ہے۔

ایجنسی نے منگل کی شام دھماکے کے ایک اور سازش شار، دھوج کے رہنے والے سویاب کو فرید آباد سے گرفتار کیا۔ این آئی اے کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سویاب نے لال قلعہ دھماکے سے قبل (گاڑی چلا رہے) ڈاکٹر عمر کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کیا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ایجنسی، اس دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں اور سراغوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مہلک حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور انہیں ٹریک کرنے کے لئے متعلقہ ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر مختلف ریاستوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ اس سے قبل این آئی اے نے اس کیس کی تفتیش کے دوران عمر کے چھ قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا تھا۔

معروف سکیورٹی ماہر اور اترپردیش و آسام پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل پرکاش سنگھ نے نمائندے کو بتایا کہ این آئی اے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ کون سی دہشت گرد تنظیمیں لال قلعہ دھماکے سے منسلک ہیں۔ میرا خیال ہے کہ لال قلعہ دھماکے کے بعد متعدد اسلامی ادارے اور مدرسے پہلے ہی خفیہ ایجنسیز کی نگرانی میں آ چکے ہیں۔ انہوں نے ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں مبینہ طور شدت پسند ڈاکٹروں کے ملوث ہونے کو ایک انتہائی سنگین رجحان قرار دیا۔

اس سے قبل این آئی اے نے فرید آباد کے الفلاح میڈیکل کالج سے منسلک ڈاکٹر مزمل شکیل (پلوامہ)، ڈاکٹر عدیل احمد راتھر (اننت ناگ)، ڈاکٹر شاہین سعید (لکھنؤ) کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ایجنسی نے شوپیاں کے ایک امام مسجد عرفان احمد وگے کو بھی حراست میں لیا ہے۔ اب تک ایجنسی نے 10 نومبر کو قومی دارالحکومت کو ہلا دینے والے دھماکے میں زخمی ہوئے شہریوں کے علاوہ 100 سے زائد گواہوں کے بیانات قلم بند کئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی اے دھماکے سے لال قلعہ رہی ہے

پڑھیں:

مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار