دہلی دھماکے کے بعد نیتن یاہو نے رواں برس تیسری بار دورۂ بھارت مؤخر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی میں ہونے والے مہلک دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا طے شدہ دورۂ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رواں برس تیسری مرتبہ ہے کہ نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ مؤخر کیا ہے جبکہ اس بار بھی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سنگین سیکیورٹی خدشات سامنے آئے تھے، جس کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا، حالیہ دھماکے نے بھارتی دارالحکومت میں سیکیورٹی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور اسرائیلی سیکیورٹی اداروں نے وزیراعظم کے دورے کو غیر محفوظ قرار دیا۔
خیال رہےکہ نیتن یاہو 9 ستمبر کو ایک روزہ دورے پر بھارت آنا چاہتے تھے، 17 ستمبر کے انتخابات کے باعث دورہ منسوخ کرنا پڑا، اس سے قبل اپریل میں بھی وہ مودی حکومت کی دعوت پر بھارت آنے والے تھے مگر دورہ اچانک معطل کر دیا گیا، جس سے بھارتی حکومت کو سفارتی طور پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہےکہ نیتن یاہو آخری مرتبہ 2018 میں بھارت پہنچے تھے، جبکہ رواں برس ان کے دورے کی تین بار تاریخ دی گئی مگر ہر بار ملتوی کر دیا گیا، اب ان کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں ہی سامنے آئے گی۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2017 میں اسرائیل کا تاریخی دورہ کر چکے ہیں اور اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
پشاور:ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق آج پیر کی صبح 8 بجے کے بعد ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جسے بروقت جوابی کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ حملے میں ایک خودکش بمبار نے خو د کو گیٹ ہی پر دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد 2 دیگر دہشت گردوں نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں ہلاک کردیا گیا۔
واقعے میں ایف سی کے 3 اہل کار شہید ہوئے جب کہ مجموعی طور پرزخمیوں کی تعداد 11 بتائی گئی ہے، جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔
حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی، جس کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا گیا۔
بعد ازاں واقعے کی ابتدائی تحقیقات بھی جاری کی گئیں جب کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے گیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ مزید تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد افغانی تھے، جن سے ہتھیار و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔