اسرائیلی وزیراعظم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
اسرائیلی وزیراعظم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنا مجوزہ بھارت کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں حال ہی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات بڑھ گئے، جس کے باعث نیتن یاہو نے رواں سال کے آخر میں طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دورے کے دوران ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔
اس سے قبل بھی نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ منسوخ کیا تھا، جبکہ وہ آخری بار 2018 میں بھارت کے سرکاری دورے پر آئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرگودھا ،معاون خصوصی وزیراعظم چودھری حامد حمید ن لیگی رکن قومی اسمبلی ارم حمید حلقہ PP-73میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کا دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">