متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو 2025 نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دگنے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، ایئر شو عالمی سطح کے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس میں تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار ماہرین، صنعت کے نمائندے اور سیاح شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک تھے، جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کر کے ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔
نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائنز کا بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے 8 A350-900 طیارے خریدنے کا معاہدہ شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت 41.

4 ارب ڈالر ہے۔
اس سال ایونٹ میں تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی متعارف کروایا گیا، جو متحدہ عرب امارات کی اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے منعقد ہوا، اور اس نے ایئر شو میں جدید ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کی جھلک پیش کی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایئر شو

پڑھیں:

اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا

اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران ہولناک حادثے سے بچ گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کے بروقت اقدام نے طیارے کو بند رن وے پر لینڈنگ کرنے سے روک دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ غیرملکی ایئر لائن کی پرواز جدہ سے اسلام آباد پہنچی تھی۔ 

اسلام آباد ایئر پورٹ کا رن وے 28 لیفٹ مرمت کے لیے بند ہے، پی اے اے نے رن وے 28 لیفٹ بند ہونے اور رن وے 28 رائٹ کھلے ہونے کا نوٹم بھی جاری کیا ہوا ہے۔

ایئر لائن کے پائلٹ نے لینڈنگ اپروچ 28 رائٹ کی بجائے 28 لیفٹ کے بند رن وے کی بنائی، کنٹرول ٹاور پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کے پائلٹ کو غلط رن وے پر ہونے کا بتایا۔

غیر ملکی ایئرلائن کا پائلٹ آخر وقت تک کہتا رہا کہ وہ ٹھیک رن وے پر ہے، ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عین وقت پر پائلٹ کو لینڈنگ سے روک کر دوبارہ چکر لگانے کا کہا۔

دوسری کوشش میں ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیارے نے درست رن وے پر لینڈ کیا، جس وقت طیارے نے 28 لیفٹ پر لینڈنگ اپروچ بنائی اس وقت رن وے پر بڑی تعداد میں لوگ اور گاڑیاں موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غلط رن وے پر لینڈنگ ہو جاتی تو سنگین حادثہ پیش آ سکتا تھا، بوئنگ 777 طیارے میں سیکڑوں مسافر موجود تھے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آرمینیا نے بھارتی طیارے تیجس کی خریداری سے متعلق فیصلہ موخر کر دیا
  • دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدے طے پائے
  • دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم
  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات
  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • لاہور میں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025 کا دوسرا دن، وزرا اور سمیت بین  الاقوامی ماہرین شریک
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
  • دبئی ایئرشو میں تیجس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’