پاکستان ریلوے کا لگژری سفر، کرایوں میں بڑی کمی کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کردی۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سکوں کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا اور کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ صرف 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جہاں ریلوے پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جہاں بتایا گیا کہ وزیرِ ریلوے کی ہدایات پر ٹکٹ چیکنگ مہم مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔
وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والا اور کروانے والا دونوں جیل جائیں گے، بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ریلوے پولیس کی جانب سے چوری، اسمگلنگ اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور وزیرِ ریلوے کی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ پالیسی پوری طرح فعال ہے، ریلوے اراضی پر برسوں پرانی تجاوزات کا خاتمہ بھی جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کا ایک ایک انچ واگزار کرایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
طلال چودھری کو27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-17
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چودھری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر 27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سوموار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تاہم وزیر مملکت کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ وزیر مملکت طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ،حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر مملکت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور آنا بھی گوارا نہیں کیا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ماضی میں ایک وزیر اور امیدوار کے خلاف کارروائی کر چکی ہے ،حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا وزیر مملکت طلال چودھری کے وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ طلال چودھری نے مجھ سے رابطہ کیا وہ یہاں پیش ہوں گے۔