صدر مملکت آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
فوٹو: پی آئی ڈی
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی
پڑھیں:
وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف سےسبکدوش ہونےوالے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نےجنرل ساحرشمشادمرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
شہباز شریف نےسبکدوش ہونےوالےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملک وقوم کیلئے خدمات کی بھی تعریف کی۔
واضح رہے کہ 20 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا تھا۔