خود کو آگ لگانے کا خواب دیکھ کر شہری نے حقیقت میں خودسوزی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک شخص نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کا خواب دیکھ کر، حقیقت میں خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کر لی۔تفصیلات کے مطابق اورنگی تھانے کی حدود قصبہ موڑ شہزاد سنیما کے قریب گھر میں 60 سالہ اللہ رکھا آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق شدید جھلس کر زخمی ہونے والا شخص سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ ایس ایچ اواورنگی ٹاؤن یوسف مہر نے بتایا کہ متوفی کا آبائی تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ 10 روز قبل اپنی سالی کے گھر آیا تھا۔ متوفی کی سالی نے پولیس کو بتایا کہ اللہ رکھا نے اسے بتایا تھا کہ وہ 3 روز سے خواب میں دیکھ رہا تھا کہ اس نے خو د پر تیل چھڑ ک کر آگ لگا دی، جس کے سبب وہ انتہائی پریشان بھی تھا تاہم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اس نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑکا اور خود کو آگ لگا دی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی تاہم پولیس واقعے کی دیگر پہلوؤں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور، شادی میں ہوائی فائرنگ، دولھا نے حوالات کی سیر کر لی
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پشاور، مردان اور چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کی پاداش پر17 دولھے گرفتار ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنا دولھے کو مہنگا پڑ گیا اور پولیس نے انہیں حوالات کی سیر کرادی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں شادی میں دوستوں کی مستی دولھے پر بھاری پڑ گئی اور پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ پر ان کی گرفتاری ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پشاور، مردان اور چارسدہ میں ہوائی فائرنگ کی پاداش پر17 دولھے گرفتار ہوئے ہیں۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہے اور اسحلہ کلچر کے خاتمے کے لیے ہوائی فائرنگ کو پہلے ختم کرنا ہوگا۔