یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال سے متعلق کم از کم عمر کی حد کے حوالے سے قرار داد منظور کر لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی منظور کی گئی قرار داد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے کم از کم عمر کی حد 16سال تجویز کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں شدید ضرورت پڑنے پر 16 سال سے کم عمر بچے صرف والدین یا سرپرست کی اجازت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ اکتوبر میں جاری مسودے کے مطابق قرار داد میں یورپی سطح پر ہر ملک کو کم سے کم عمر 13 سال تک رکھنے کی بھی صوابدید ہے۔

یا رہے کہ اس قرار داد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی یہ پالیسی طے کرتی ہے تاہم اسے مستقبل کی قانون سازی اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں ڈیجیٹل تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں آسٹریلیا، فرانس، ڈنمارک اور ملائیشیا سمیت متعدد ممالک میں سوشل میڈیا پلیٹ فام کے استعمال کے لیے عمر کی کم سے کم حد 15 سے 16 سال مقرر کردی گئی ہے۔

جس کا مقصد بچوں کو اشتہا انگیز جنسی مواد، جنسی جرائم کا شکار ہونے، خطرناک کنٹینٹ اور سائبر کرائم سے بچانا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن   سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم

لاہور:

ہائی کورٹ نے عدم پیروی پر مسترد کی گئی عمران خان کی پٹیشن کو سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف درج مقدمات یکجا کرنے کی درخواست کی   کے معاملے میں لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی پٹیشن بحال کردی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے  کی ہدایت بھی  کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے یہ درخواست عدم پیروی کی بنا پر مسترد کی تھی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ عدالت کےبارے منفی ریمارکس کیوں دیے گئے؟ اگر غلط بات کی گئی تو اپنی غلطی کااعتراف کرنا چاہیے۔ اس موقع پر عدالت نے انتظار پنجوتھا کو روسٹرم چھوڑنے کی کردی کردی۔

عدالت نے سردار لطیف کھوسہ کو دلائل کے لیے روسٹرم  پر طلب کرلیا اور کہا کہ ابھی بھی آپ نے دیکھا کہ کیس کال کیاگیا۔اگر ایمانداری کےساتھ چلیں گے تو بہت بہتر ہے۔ عدالت کو کسی کیس سے سروکار نہیں ہوتا۔جتنا ریلیف اس عدالت نے آپ کو دیاکسی نے شاید دیاہو۔عدالت نے ایسا کوئی فلٹر نہیں لگایا۔یہ نہیں ہوسکتا کچھ وکلا کو میسج ملےاور کچھ کو نہ ملے۔ عدالت نے اس دن بھی کام کیا جب آپ ہڑتال پرتھے۔

وکیل سرادر لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہیں اطلاع نہیں ملی، جس کی وجہ سے یہ پیش نہیں ہوئے۔ہم ہڑتال بھی عدلیہ کی عزت کے لیے کرتے ہیں۔ انتظار پنجوتھا معذرت کررہے ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے دلائل کے بعد سرکاری وکیل نے ابتدائی طور پر  107 مقدمات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے تمام مقدمات کی کارروائی کو یکجاکرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔

متعلقہ مضامین

  • کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • جی ایس پی پلس: پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں ارتقا
  • یورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف اعلامیہ
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پابندی
  • عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن   سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی
  • افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے‘ پاکستان‘ یورپی یونین
  • ملائیشیا میں 16 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی